- آزادیِ وطن کی تاریخ مسلم علماء وعوام کی قربانیوں کے بغیر نامکمل ہے: ظفراحمد قاسمی
ہردوئی/فرخ آباد (یاسر قاسمی 16 آگست)
یوم آزادی بطور قومی تیوہار ضلع بھر میں جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا ۔صبح مقررہ اوقات میں سرکاری ونیم سرکاری دفاتر ،مدارس اسلامیہ اور اسکولو کالجز میں قومی پرچم کشائی کے بعد مختلف اندازمیں مجاہدین آزادی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
جمعیتہ علماء ضلع فرخ آباد کے زیر اہتمام جامعہ ابوبکر صدیق شمس آباد میں تقریب آزادی کا اہتمام کیا گیا صبح کو جامعہ ابوبکر صدیق شمس آباد کے طلباء وطالبات نے اساتذہ کی نگرانی میں شہیدانِ وطن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے عظیم الشان ریلی نکالی جس میں عوام وخواص کی بڑی تعداد شریک رہی اس کے بعد جامعہ کے بانی وناظم مفتی ظفر احمد قاسمی کے بدست پرچم کشائی ہوئی اور راشڑیہ گیت پڑھا گیا پھر تلاوت قرآن اور نعت پاک کے بعد طلباء وطالبات نے نظمیں اور ترانے پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا اور نقد انعامات حاصل کیے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر جمعیتہ علماء مفتی ظفر احمد قاسمی نے کہا آج ہم 76واں یوم آزادی منارہے ہیں اور ملک میں آزادی کی پچھتر سالہ تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے آزادی انسان کی بیش بہا دولت ہے اور اس کی ہر قیمت پر حفاظت ضروری ہے ہندوستان کی تاریخ آزادی میں جمعیتہ علماۓ ہند کے پرچم تلے مسلم علماء وعوام نے بے شمار قربانیاں دیں آزادی وطن کے لئے نواب علی وردی خان سے لیکر سراج الدولہ تک اور ٹیپو سلطان سے لیکر مولانا اسماعیل شہید تک بڑی طویل تاریخ ہے یہاں تک پہلی منظم جنگ آزادی 1857کی قیادت بادشاہ بہادر شاہ ظفر نے کی اور اس کے بعد اس محاذ پر علماء اور مدارس اسلامیہ نے قربانیوں سے جہاد آزادی کے پرچم کو سربلند کیا تحریک ریشمی رومال ،تحریک خلافت ،سول نافرمانی تحریک ،ترک موالات تحریک اور ہندوستان چھوڑو تحریک ،میں شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی سے لیکر ابو الکلام آزاد تک اور شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی سے لیکر مجاہد ملت مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی تک نے قائدانہ کردار ادا کیا اور وطن عزیز کو برٹش سامراج سے آزاد کرایا بلا شبہ یہ تاریخی حقیقت ہے کے ہندوستان کی آزادی کی تاریخ مسلم علماء وعوام کی قربانیوں کے تذکرے کے بغیر ادھوری ونامکمل ہے آج ہمیں اپنی نئی نسلوں تک اس سچائی کو پہونچانا ہے اور ملک میں سماجی نابرابری اور کمزور طبقات بالخصوص اقلیتوں کے خلاف ہونے والی سازشوں سے ملک کو بچانا ہے ملک میں قانون وانصاف کی حکمرانی کے لئے پر امن جدوجہد کرنا انھوں نے اس موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کے ہمیں تعلیمی معاشی سماجی سیاسی ہر طرح کی ترقی کے لئے جدو جہد کرنا ہے اس تقریب میں کثیر تعداد میں عوام وخواص موجود رہے پروگرام کی نظامت مفتی محمد مکرم قاسمی استاذ جامعہ ابوبکر صدیق نے کی اور دیگر انتظام مولانا حشمت اللہ صاحب ،مولانا محمد عقیل صاحب ،مفتی محمد ناظم صاحب ،قاری محمد اسعد صاحب ،حافظ محمد نجمی صاحب نے سنبھالے جبکہ شرکاء میں مفتی نور الحسن شیخو ،مولانا نجم الحسن خسرو ،حافظ محمد الیاس خاں ،حافظ اعجاز احمد ،حافظ فرمان ،حافظ نہال ،حافظ دانش خاں ، راشد خاں ،ماسٹر امیر الدین ،مرتضے خاں ،انتظار خاں ،حاجی رئیس محمد ،انصار قریشی ،نفیس احمد ،فیضان انصاری ،شہباز خاں ،حا فظ محمد فاروق ،حاجی شاہد خاں متولی ،حافظ رشید خاں ،انس خاں ، اجمل خان ،حاجی رئیس خاں ،وغیرہ
انجمن اسلامیہ شہر ہردوئی
یوم آزادی کے موقع پر انجمن اسلامیہ ہردوئی کے تحت اسکول تعلیم گاہ نسواں وشہر کے مکاتب کے طلباء نے ثقافتی پروگرام پیش کیا، مہمان خصوصی اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رکن اسد حسین عراقی نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور آزادی کی تاریخ پر روشنی ڈالی، نظامت تنویر احمد خان نے کی، کمیٹی کے ممبران لئیق احمد، فرید احمد ،سرتاج خان نے بھی خطاب کیا، پروگرام کی صدارت ایڈوکیٹ محمد خالد نے کی، پرچم کشائی کے بعد پروگرام میں حصہ لینے والے طلبا میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو انعامات و اسناد سے نوازا گیا، جنرل سیکریٹری حفیظ احمد خان صاحب بھی مہمانوں اور حاضرین کےتئیں اظہار تشکر کیا۔
مدرسہ جامعہ فرقانیہ سندیلہ
مدرسہ جامعہ فرقانیہ میں پرچم کشائی مائناریٹیز ویلفیئر ایسوسی ایشن اتر پردیش کے ریاستی صدر مسٹر عبدالخالق نے کی، منافع پروگرام میں طلباء نے ثقافتی پروگرام پیش کیے،فاطمہ و سمرہ تقاریر پیش کیں، نظامت کرتے ہوئے یاسر عبدالقیوم قاسمی نے ملک کی آزادی کی تاریخ پر تفصیل سے روشنی ڈالی،اس موقع پر مدرسہ جدید کاری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی نائب صدر سمیرا صدیقی،سید شہاب احمد ، سید اظفارحسین اسد سندیلوی، حافظ محمد شبلی، زینب فاطمہ، من تشاء ،شہنور ،کہکشاں ،فروزاں، عارفہ، احمد عبداللہ، احمد معاذ اور سبھی اساتذہ و طلباء موجود رہے۔
مدرسہ محمودالعلوم اناؤ روڈ سندیلہ
مدرسہ محمود العلوم انا روڈ سندیلہ میں مدرسے کے ناظم مولانا محمدداو قاسمی نے پرچم کشائی کی، اس موقع پر قاری محمد مبین ، مولانا محمد یامین، مولانا لئیق الرحمن ندوی، قاری محمد مشتاق ، حافظ عبدالودود ، حافظ محمد شبیر اجگواں ، محمد یاسین ، ماسٹر اللہ بخش ، مولانا محمد اسامہ اور دیگر اساتذہ موجود رہے۔
مدرسہ شمس العلوم مہتا پور
مدرسہ شمس العلوم مہتا پور میں مدرسہ کے ناظم مفتی جمال الدین قاسمی نے پرچم کشائی کی، مولانا مفتی محمد توصیف نے نظامت کی، اس موقع پر مدرسے کے سبھی اساتذہ و طلبہ موجود رہے۔
مدرسہ عربیہ معہد القرآن سہوا پور پوسٹ ماتھن پساواں
مدرسہ عربیہ معہد القرآن سہوا پور پوسٹ ماتھن پساواں میں پرچم کشائی کے موقع پر حکیم جمیل احمد ڈاکٹر ظہیر احمد ،مولانا حکیم مشیر احمد ، ڈاکٹرنفیس احمد ودیگر موجود رہے ۔