- اساتذہ کے مختلف مسائل کے حل کے سلسلے میں جماعت اسلامی ہند نے اپنی ذیلی تنظیموں کے تعاون سے کی ابو عاصم اعظمی سے ملاقات
ممبئی 7 دسمبر (نامہ نگار)
اساتذہ کے مختلف مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے سلسلے میں جماعت اسلامی ہند ممبئی،آل انڈیا آئیڈیل ٹیچر اسوسی ایشن (آئیٹا) مہاراشٹر اور چنندہ ذیلی تنظیموں نے جناب ابو عاصم اعظمی (رکن اسمبلی) سے ملاقات کی اور اساتذہ کے مسائل پر سرمائی اجلاس میں آواز بلند کرنے کی گزارش کی۔
اس وفد میں شاکر شیخ (سیکریٹری جماعت اسلامی ہند، ممبئی)،محمد سلیم (ایس آئی او ممبئی )،سید شریف (ریاستی صدر آئیٹا مہاراشٹر) اور خالد بن فتح (صدر ممبئی ڈویژن آئیٹا)،موجود تھے۔
اس موقع پر اولڈ پنشن اسکیم کو دوبارہ شروع کرنے،اساتذہ کی خالی اسامیوں کو پر کرنے،غیر امدادی اسکولوں کو گرانٹ نیز جزوی امدادی اسکولوں کےگرانٹ میں اضافہ اور اقلیتی طلبہ کی جماعت اول تا ہشتم کے اسکالرشپ کو دوبارہ شروع کرنے پر مفصل گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ دیگر مختلف مسائل پر ابو عاصم اعظمی سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ موصوف نے یقین دلایا کہ وہ کو ان معاملات کو حل کرنے کی غرض سے 19 دسمبر 2022 سے شروع ہورہے سرمائی اجلاس میں اساتذہ کے مسائل پر آواز بلند کریں گے۔
واضح رہے کہ اساتذہ کے مذکورہ مسائل کے حل کے لیے آئیٹا مہاراشٹر کی جانب سے ریاست کے وزیر اعلی جناب ایک ناتھ شندے اور وزیر تعلیم جناب دیپک کیسرکر سے جلد ہی ملاقات کی جائےگی۔
جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر