بلگرام /( ہردوئی) طریق احمد
قربانی کوئی رسم ورواج نہیں بلکہ اللہ کے پیغمبر حضرت ابراہیم علی السلام کی سنت ہے اس موقع پر اللہ تعالی نے انسان کو اسلام اور حکم خدا وندی پر مر مٹنے کا ایک سبق دیا ہے کہ اللہ تعالی کا جو بھی حکم ہو بغیر چوں چرا عمل میں لاے جیسا کہ حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علی السلام نے اللہ کے حکم کو عمل جامہ پہنایا اور انکا یہ عمل اللہ پاک کو اتنا پسند ایا کہ اللہ تعالی نے قیامت تک کے انسانوں کیلے مالک نصاب ہونے پر قربانی کو واجب کردیا جس کا تزکرہ قران پاک میں موجود ہے اس موقع پر علاقہ کے علماء نے مسلمانوں سے خوشگوار موحول میں عیدالاضحی کا تیوہار منانے کی اپیل کی ہے جامعہ انوارالعلوم جرولی شیرپور کے ناظم مولانا محمد شریف جامعی نے کہا قربانی کے جانور کی ویڈیوں ہرگز نہ بنائیں نہ ہی شوسل میڈیا پر ڈالیں اور جہاں تک ممکن ہو قربانی پردے میں کریں انتظامیہ اور حکومت کا تعاون کرتے ہوے خوشگوار ماحول میں تیوہار منائیں وہیں مدرسہ انوارالعلوم بلگرام کے صدرالمدرسین و جمعیت علماء ہردوئی کے نائب صدر مولانا محمد غفران نے کہا قربانی کا عمل سنت ابراہیمی اور رضاے الہی کےلے کیا جانے والا عمل ہے اس کا دکھلاوا ہرگز نہ کریں انے اس پاس کسی بھی صورت میں گندگی نہ ہونے دیں دینی تعلمی بورڈ کے رکن مفتی محمد اخلاق قاسمی بلگرامی نے کہا سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوے ہم مسلمانوں کو اسلام کے احکام پر مر مٹنے کا جزبہ پیدا کرنے کا حکم دیتا ہے قربانی کا مقصد گوشت کھانا اور کھلانا نہیں بلکہ رب کے فرمان کے مطابق قربانی کے جزبہ کو پیش کرنا ہے وہیں مدرسہ عربیہ احیاءالعلوم سانڈی کے نائب ناظم مفتی محی الدین قاسمی نے کہا کہ اس خوشی کے ایام میں قربانی کے جوش کو ہوش کے ساتھ انجام دیں حکومت کی ہدایات کا مکمل خیال رکھیں مدرسہ انس بن مالک سانڈی کے ناظم مفتی عبدالسمیع قاسمی نے کہا ان تین دنوں کے ایام میں گوشت لانے لیجانے میں احتیاط سے کام لیں کھلی اور عام جگہوں پر قربانی کرنے سے پرہیز کریں صاف صفائی پر پوری توجہ دیں خصوصا جانوڈوں کی ہڈیوں اور الائش وغیرہ کو اچھی طرح دفن کریں مدرسہ امدادالعلوم مانی مو کے ناظم منشی محمد راشد خان نے کہا پڑوسیوں کا خیال رکھیں خصوصا برادران وطن کا کہ انکو ہمارے کسی بھی عمل سے کوئی تکلیف نہ ہو