مدرسہ دارالعلوم برکات غریب نواز میں ایک محفل کا انعقاد
مدھیہ پردیش:کٹنی،28 نومبر
دارالعلوم برکات غریب نواز کٹنی میں عرس غوث پاک رضی اللہ عنہ کی مناسبت سے ایک روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔جس کی قیادت ادارے کے اساتذہ نےفرمائی۔محفل پاک میں بیٹھے تمام سامعین نعت پاک اور منقبت غوث پاک کے اشعار سے خوب لطف اندوز ہوئے اور داد وتحسین سے شعراء کو خوب نوازا۔آخر میں منقبت خوان کے طور پر مدرسہ ہذا کے ہونہار استاذ حافظ وقاری غلام مصطفی صاحب مدعو کیے گئے جنہوں نے اپنی شاندار لب ولہجہ سے محفل پاک میں ایک عجیب انقلاب برپا کردیا ۔آخر میں مدرسہ کے استاذ مولانا مفتی نعیم الدین فیضی برکاتی نے اولیائے کرام کی شان وعظمت بیان کرتے ہوئے حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کی ان تعلیمات کو بیان فرمایا اور کہا کہ غوث اعظم کا سچا عاشق اور غلام وہی ہے جو آپ کی تعلیمات پر سختی سے عمل کرتا ہے اور آپ کے مشن کو زندہ کرتا ہے۔محفل پاک کے آخر میں فاتحہ خوانی ہوئی اور عام مسلمانوں کی فلاح وبہبود اور امن وسلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔مہتاب عالم اور حسام الدین صاحبان نے نعت ومنقبت کے اشعار پڑھے۔