انجمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ کی طالبات کی بین المدارس تقریری مقابلہ میں نمایاں کامیابی

مدنپورہ ( پریس ریلیز) بال گنگا دھر تلک کی یوم پیدائش پر حکومت مہاراشٹر کے محکمہ تعلیم کی جانب سے منعقدہ انٹر اسکول تقریری مقابلے میں انجمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ کی طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ یہ مقابلے چار مراحل میں ہوئے تھے پہلے مرحلے میں اسکول کی سطح پر مقابلے ہوئے اس میں کامیاب طلبہ کو وارڈ کی سطح پر منعقدہ مقابلے میں شرکت کا موقع ملا وارڈ سطح پر کامیاب طلبہ نے ضلعی سطح پر منعقدہ مقابلے میں شرکت کی اور ضلعی سطح پر منعقدہ مقابلے میں کامیاب ہوئے طلبہ کو زون سطح پر منعقدہ مقابلے میں شرکت کا موقع ملا ۔ انجمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ کی نہم جماعت کی طالبہ شیخ نشمہ محمد اکرم نے سینیئر طلبہ کے گروپ میں تقریری مقابلے میں حصہ لیا اور چاروں سطح پر کامیابی حاصل کی اسکول میں کامیاب ہونے کے بعد بال موہن ودیالیہ دادر میں منعقدہ وارڈ سطح کے مقابلے میں اول مقام حاصل کیا پھر آر ایم بھٹ اسکول پریل میں ضلعی سطح کے مقابلے میں تیسرا مقام حاصل کیا جبکہ کمّو جعفر ہائی اسکول میں زونل سطح کے مقابلے میں دوسرے انعام کی مستحق قرار پائی اس طالبہ نے آزادی کے نقیب بال گنگا دھر تلک اس عنوان پر تقریر کی تھی ساتھ ہی جونیئر گروپ میں ہشتم جماعت کی طالبہ انصاری رفعت سراج الدین نے بال موہن ودیالیہ دادر میں منعقدہ وارڈ سطح کے مقابلے میں تلک ایک عظیم شخصیت اس عنوان پر تقریر کی اور اول مقام حاصل کیا ۔ دونوں طالبات کو تقریری مقابلہ کی تیاری میں اسکول کی اساتذہ ،الماس ٹیچر،نسرین ٹیجر اور عشرت ٹیچر نے مدد کی انعام یافتہ طالبات کو پرنسپل قیصر جہاں نے مبارکباد دی۔

ساجد محمود شیخ میراروڈ