دربھاؤنا کی وجہ سدبھاؤنا کی پڑی ضرورت: ڈاکٹر محمودالحسن

  • کانفرنس سے لچھندیو پرساد، پروفیسر ابوذر کمال الدین، پروفیسر وجئے کمار جیسوال و شاہد کمال وغیرہ نے کیا خطاب

مظفر پور، 26/ اگست (وجاہت، بشارت رفیع) سماج میں ہر جانب دربھاؤنا پھلی ہے اسی کی وجہ سے آج سدبھاؤنا کی ضرورت پڑی ہے۔ یہ باتیں سدبھاؤنا منچ مظفر پور کے سیکریٹری ڈاکٹر محمودالحسن نے کہی۔ ڈاکٹر محمودالحسن شہر کے مشہور سرجن ہیں اور انسانی خدمتگار ہیں۔ مظفر پور کے آم گولہ واقع شہنائی میریج ہال میں سدبھاؤنا منچ کے ضلع سطحی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمودالحسن نے کہا کہ ملک کے بگڑتے حالات کے مد نظر جماعت اسلامی ہند کی ہدایت پر سدبھاؤنا (خیرسگالی)‌ منچ مظفر کا قیام گزشتہ سال ہوٹل فائو اسٹار ماڑی پور میں ہوئی۔ پہلی میٹنگ میں توقع سے زیادہ تعداد میں شہر کے امن پسند اور سیکولر شبیہ رکھنے والے سماجی، سیاسی و ملی رہنماؤں نے شرکت کی تھی اور ایک بہت مضبوط منچ کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اس کے بعد امن کا پیغام لئے سدبھاؤنا منچ کا کارواں بڑی تیزی کے ساتھ آگے بڑھنے لگا۔ منچ کے بینر تلے رمضان المبارک کے موقع پر دعوت افطار کا اہتمام ہوا جس میں تمام ذات برادری و مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس کے بعد شہر میں ایک امن مارچ بھی نکالا گیا۔ دھیرے دھیرے یہ کارواں اس مقام تک پہنچ گیا ہے کہ آج شہر سے لے کر دیہی علاقوں میں بھی بڑی تعداد میں امن پسند لوگ اس کی رکنیت حاصل کر رہے ہیں۔ جناب ڈاکٹر محمودالحسن نے مزید کہا کہ اب اس کارواں کے دائرے کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منچ کے نائب صدر ڈاکٹر وجئے کمار جیسوال نے کہا کہ میں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے بینر تلے منعقد مولانا ابوالکلام آزاد کے یومِ پیدائش، قومی یومِ تعلیم کی تقریب میں شامل ہوا، وارث علی کی شہادت پر ہونے والے پروگرام میں شرکت کیا ہے اور میں تمام مجاہد آزادی اور عظیم شخصیتوں کی تقریب کا اہتمام کرتا ہوں یا ایسی تقریبات میں شامل ہوتا ہوں۔ انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سماج میں سدبھاؤنا قائم ہو اس کے لئے یہ سب ضروری ہے۔ اس موقع پر منچ کے سرپرست پروفیسر ڈاکٹر ابوذر کمال الدین نے منچ کے اغراض و مقاصد کی ایک کاپی پیش کی جس کو فائنل کرنے کے لئے ایک پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں پروفیسر ڈاکٹر وجئے کمار جیسوال، پروفیسر ڈاکٹر ابوذر کمال الدین، شاہد کمال وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پر جناب شاہد کمال نے بھی اپنے خطاب کے ذریعہ بہت ہی قیمتی مشوروں سے نوازا۔ آج کے اس کانفرس کی صدارت مشہور سماجوادی، گاندھی وادی رہنما لچھندیو پرساد سنگھ نے کی، نظامت کے فرائض محمد اشتیاق نے ادا کئے اور جناب ہشام طارق کے اظہار تشکر سے پروگرام کا اختتام ہوا۔ آج کے اس پروگرام میں تنظیم امارت شرعیہ مظفر پور کے جنرل سیکریٹری صبغت اللہ رحمانی، پروفیسر ویرندر، ہرے رام، اویناش کمار، ہیم ناراین وشوا کرما، چندیشور رام، مظفر پور اوقاف کمیٹی کے رکن و صدر مظفر پور کانگریس کمیٹی اقلیتی سیل منور اعظم، افروز مکھیا، کامریڈ محمد ادریس اور قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی محمد رفیع وغیرہ شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے