اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام ایچ جے تھیم کالج اف ارٹس اینڈ سائنس مہرون جلگاؤں کے بزم اردو ادب کی جانب سے "یوم اساتذہ” کی تقریب منعقد کی گئی. پروگرام کا اغاز تلاوت کلام پاک سے اسامہ صدیقی نے کیا ۔پروگرام کے اغراض و مقاصد کالج کی طالبہ سائمہ شیخ نائب صدر بزم اردو ادب اور پرنسپل کے فرائض انجام جس نے دیے انہوں نے پیش کیا۔اس کے بعد نعت پاک شہباز اور ساجد سلیمان نے پیش کیا۔ اس کے بعد اساتذہ پر مبنی شیخ مناز نے ایک نظم پڑھی۔ اس کے بعد تمام اساتذہ کا بزم اردو ادب کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ طلبہ نے اپنے تاثرات پیش کیے جس میں تیلی صبا’ مسیرہ زاہد’ ساحل پٹیل’ ساحل خان’ ارسلان عارف’ سائم شیخ، اور صبا چوہدری کا نام شامل ہیں ۔اس کے بعد اساتذہ نے یوم اساتذہ کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جس میں سینیئر پروفیسر ڈاکٹر یوسف پٹیل ، ڈاکٹر اختر شاہ، ڈاکٹر وقار شیخ، نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اور "یوم اساتذہ” کی مبارکباد پیش کی۔ اس کے بعد صدارتی خطبہ اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے پیش کیا ۔۔ جن کے کردار سے اتی ہو صداقت کی مہک ‘ ان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر طبقے میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اللہ سے ڈرتے ہیں۔ استاد کا مرتبہ ہر حال میں بہت عظیم ہے۔ ٹیچر کے مرتبے کو پہچانیے۔ جب اپ استاد کی عزت نہیں کریں گے تو اپ کو دنیا میں کوئی عزت مقام نہیں مل سکتا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے۔ ٹیچر ایک سنگ تراش ہوتا ہے۔ جو ایک پتھر کو مورتی کی شکل دیتا ہے۔ والدین کی اطاعت ہی اپ کو ترقی دے سکتی ہے۔ استاد ہونے کے لیے اچھے کردار کا ہونا ضروری ہے۔ صرف ڈگریاں لے کر کوئی فائدہ نہیں’ اس طرح کے خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے اپنے صدارتی خطبے میں کیا۔ رسم شکریہ عابد خان نے ادا کیا۔ اس پروگرام میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر چاند خان اور تمام اساتذہ’ طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی. اور پروگرام کو کامیاب بنایا.