حاجی پور: مکھیا کے قتل سے غصائے لوگوں نے کیا جم کر بوال، گھنٹوں سڑک جام

حاجی پور/ جنداہا(محمد آصف عطا) ضلع سے سٹے سمستی پور ضلع کے موروا بلاک کے مکھیا سنگھ کے صدر و بنویرا پنچایت کے مکھیا نارائن شرما کا گزرے دن گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔اس واقعہ کے بعد حاجی پور- مسری گھراری این ایچ 322 کو غصائے لوگوں نے سمستی پور ضلع اور ویشالی ضلع کے سرحدی علاقے چک لال شاہی چوک کے قریب پوری طرح ٹائر جلا کر سڑک جام کر دیا۔اس دوران مشتعل لوگوں نے جم کر بوال کاٹا۔سمستی پور کے مسری گھراری چوک سے حاجی پور پاسوان چوک تک این ایچ 322 پر چلنے والی سبھی گاڑی گھنٹوں جام میں پھنسی رہی۔آمد و رفت سست رفتار رہی۔جس گاڑی والے کو کوئی دوسرا راستہ نہیں ملا تو جام ختم ہونے تک سڑک پر پھنسا رہا۔اس دوران این ایچ 322 پر جنداہا بازار میں بھی جام لگا رہا۔جام کے سبب کئ گاڑی گاؤں کے دیگر راستے سے نکلنے کو مجبور ہوئے۔حالانکہ اس جام کو کافی مشقت کے بعد ہلئ اوپی کی پولیس و دیگر تھانے کی پولیس نے شام کو ختم کرایا۔مشتعل لوگوں کا مطالبہ تھا کہ قاتل کو گرفتار کیا جائے اور مکھیا کے گھر والے کو معاوضہ دیا جائے۔اس بات کی یقین دہانی ایس پی سمستی پور سے کرائ جائے۔وہیں ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مکھیا کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔جبکہ مکھیا کا قتل اس وقت ہوا تھا جب وہ ایک میت کے آخری رسومات میں شرکت کرنے پہونچے تھے۔وہیں مکھیا سنگھ کے صوبائی صدر نے اس واقعہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بہار میں کرائم اتنا بڑھ گیا ہے کہ اب پنچایت کا مکھیا بھی گولی کا شکار ہو رہا ہے۔انہوں نے سرکار سے مکھیا کے گھر والے کو 50 لاکھ معاوضہ اور نوکری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ساتھ میں تصویر۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے