دار الہدیٰ اسلامک یونیورسٹی کے زیراہتمام نیشنل آرٹ فیسٹ "سباق” کا لوگو لانچ: طلباء میں جوش و خروش کا ماحول

ملاپورم، کیرالا: دار الہدیٰ اسلامک یونیورسٹی، جو کہ ملک کے ممتاز اسلامی تعلیمی اداروں میں شمار کی جاتی ہے، ہر دو سال بعد منعقد ہونے والے اپنے نیشنل آرٹ فیسٹ "سباق” کے لیے اس سال جنوری میں میزبان ہوگی۔ اس اہم علمی و ثقافتی مسابقت کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جہاں طلباء بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اس میں لگے ہوئے ہیں۔
"سباق فیسٹول کا لوگو حالیہ دنوں میں ایک پروقار تقریب میں سید شہاب علی تنگل کے ہاتھوں رونما کیا گیا۔ یہ فیسٹول ملک بھر میں دار الہدیٰ کے مختلف شاخوں سے وابستہ طلباء کے لیے ایک اہم علمی و تہذیبی مقام رکھتا ہے، جہاں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ فنون لطیفہ
اور اخلاقی تربیت کو بھی فروغ دیا جاتا ہے۔
یہ آرٹ فیسٹ تقریباً ایک ہفتے تک چلے گا جس میں مختلف تقریری و تحریری پروگرام منعقد کۓ جائیں گے۔ اس قومی مسابقت کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں بطور جج ملک کے مختلف علاقوں سے نمایاں اشخاص کی حاضری ہوتی ہے۔
"سباق” فیسٹول میں مختلف مقابلہ جات، ثقافتی پروگرامز اور علمی و ادبی سرگرمیاں شامل ہوں گی، جن کے ذریعے طلباء کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ دار الہدیٰ اسلامک یونیورسٹی اپنے منفرد تعلیمی نظام کے ذریعے نہ صرف مذہبی تعلیم میں نمایاں مقام رکھتی ہے بلکہ فنون اور سماجی و اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیتی ہے۔
یہ فنون فیسٹول نہ صرف یونیورسٹی کے طلباء کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ ملک کی تعلیمی برادری بھی اس اہم ایونٹ کا بے صبری سے منتظر ہے۔خبروں کے مطابق جامعہ کی تمام شاخوں میں طلباء تیاریوں میں لگ چکے ہیں جن ایک ہی مقصد ہے کہ کچھ بھی ہو جاۓ جیت تو ان کی ہوگی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سال کے مسابقہ کا فاتح کون بنے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے