فرخ آباد: 17 مارچ
مدرسہ جامعہ ابوبکر صدیق شمس آباد کے دو طلبہ نے ایک ہی نشست میں مکمل قرآن مجید سنانے کا شرف حاصل کیا ، ذمہ داران مدرسہ کے مطابق ایک ہی نشست میں مکمل قرآن مجید سنانے والے طلباء کے اعزاز میں ایک نشست منعقد ہو گی جس میں مذکورہ طلبہ کو انعامات سے نوازا جائے گا، انہوں نے بتایا مدرسہ اپنے قیام سے آج تک قرآن کریم کی خدمت میں مصروف عمل ہے مدرسہ سے ہر سال طلباء کرام بڑی تعداد قرآن کریم حفظ و ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں اس مرتبہ حفظ قرآن مکمل کرنے والے دو طالب علم حافظ محمد حسان سلمہ ابن مولانا حشمت اللہ قاسمی ،حافظ محمد یوسف سلمہ ابن حاجی محمد عاقل صاحب نے ایک نشست میں مکمل قرآن کریم حفظ سنایا مذکورہ حفاظ کرام کا قرآن سننے کے لئے مولانا محمد عقیل قاسمی ،مفتی محمد مکرم قاسمی ،قاری محمد اسعد اقبال ،مفتی محمد منتظر قاسمی ،مولانا واصف جمیل قاسمی ،مفتی وسیم اکرم قاسمی ، حافظ عبد الخالق ،صاحبان نے بطور ممتحن ذمہ داری ادا کی اس موقع پر ان خوش نصیب طلباء کو دعاؤں سے نوازتے ہوئے ،بانی وناظم مدرسہ جامعہ ابوبکر صدیق شمس آباد مفتی ظفر احمد قاسمی نے کہا ہمارے مدرسہ میں حفظ قرآن مکمل کرنے والے طلباء نے آج ایک نشست میں قرآن پاک مکمل سنایا ہے میں ان بچوں کو اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اللہ آپ حضرات کی ان کوششوں پر آپ کو جزاۓ خیر عطا فرمائے قرآن کریم کا حفظ کرنا سعادت کی بات ہے اور یہ حفاظت کلام الٰہی کا ذریعہ ہے اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن کریم کو نازل فرمایا اور اپنے محبوب امام الانبیاء جناب محمد الرسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے وعدہ فرمایا قرآن کریم کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اس مقدس کتاب کے الفاظ،اس کی تلاوت،اس کے معانی اس کے پڑھنے کے انداز غرضیکہ ہر چیز کی حفاظت کی ذمہ داری کا اعلان اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے بلاشبہ بچوں اور بڑوں کے سینوں میں قرآن پاک کا محفوظ ہونا درحقیقت اس کتاب مقدس کا معجزہ ہے اور حفاظت قرآن کا منجانب اللہ نظام وہ تمام لوگ خوش نصیب ہیں جو اس دور میں قرآن پاک کی خدمت سے وابستہ ہیں ان کو میدان محشر میں خاص مقام حاصل ہوگا اور قرآن پاک سے محبت قرب الٰہی کا وسیلہ بنے گی، مفتی ظفر احمد قاسمی نے کہا
ان خوش نصیب بچوں کو مدرسہ کی جانب سے انعامات سے نوازا جائے گا اس موقع پر مدرسہ کے اساتذہ مفتی محمد ناظم قاسمی صاحب ،حافظ طاہر نجمی صاحب ،مولانا حشمت اللہ قاسمی صاحب مفتی محمد مکرم قاسمی صاحب،مولانا محمد عقیل قاسمی صاحب قاری محمد اسعد اقبال صاحب،وغیرہ موجود رہے