ووٹر لسٹ تیار کرنے میں صحیح املے کی اندراج کے لئے اردو مترجم کی ضرورت درپیش ہے: عظیم الدین

حاجی پور (محمد آصف عطا) ریاست بہار میں ووٹر لسٹ نظر ثانی کا کام گزشتہ مہینوں سے بوتھ لیول آفیسرز (blo) کے ذریعے کیا جارہا ہے ۔جس کے کارآمد اور مثبت نتائج برآمد ہو رہے۔مندرجہ بالا باتیں اصلاح ملت کمیٹی ویشالی کے صدر ،اردو ایکشن کمیٹی ویشالی کے صدر و دیگر کءی تنظیموں سے وابستہ فعال و متحرک صحافت کی دنیا میں اپنی پہچان و تجربہ رکھنے والے جناب محمد عظیم الدین انصاری نے پریس بیان جاری کر کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی ایل او حضرات گھر گھر جاکر راے دہند گان سے ضروری کاغذات طلب کر رہے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ ضروری کاغذات وقت مقررہ کے اندر دستیاب کرانے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے سماج کے باشعور سماجی رہنما و دیگر سے ووٹر لسٹ نظر ثانی مہم کو کامیاب بنانے کےلئے پرزور اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی ایل او کے ذریعے ہندی زبان میں فارم دستیاب کرائے جا رہے ہیں اور دفتر میں انگریزی میں ووٹر لسٹ تیار کیے جا رہے ہیں جس میں کءی طرح کی خامیاں اجاگر ہو رہی ہیں۔مثلا ناموں میں املے کی غلطی خصوصی طور پر مسلم ناموں کے ساتھ ہو رہا ہے۔ عظیم الدین انصاری نے مزید کہا ہے صحیح ناموں کے اندراج کے لیے اردو مترجم کو بلا تاخیر ان کاموں کے لئے مامور کیا جانا ضروری ہے ۔ تاکہ ووٹروں کو پریشانی سے نجات ملے۔ انہوں نے ذمے داروں سے اس امر پر غور کرنے کی پر خلوص اپیل کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے