اقراء تھیم کالج میں یوم آزادی کی پُر وقار تقریب کا انعقاد

مہرون، جلگاؤں – اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ایچ۔ جے۔ تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس، مہرون میں ۷۹واں یومِ آزادی نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے ڈائریکٹر جناب عبدالعزیز سالار نے پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر کالج کے پرنسپل انچارج ڈاکٹر چاند خان، وائس پرنسپل ڈاکٹر وقار، وائس پرنسپل ڈاکٹر تنویر خان، جناب اشفاق پٹھان سمیت تمام اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور طلبہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اسی طرح قومی خدمت اسکیم (NSS) کے رضاکار بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ تمام اساتذہ و غیر تدریسی عملے سے خطاب کرتے ہوئے جناب عبدالعزیز سالار نے یومِ آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی۔
اسی کے ساتھ ساتھ نشا مکتی پر عہد لیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے