وقت ایک بے مثال جوہر ہے

وقت ایک بے مثال جوہر ہے

واقعتا وقت عطاۓ خداوندی میں سے ہے اور اس کی قدر و قیمت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ جس طرح جوہر سمندر کی اتھاہ گہرائیوں میں گم ہونے کے بعد تلاش نہیں کیا جاسکتا اور تیر کمان سے نکلنے کے بعد اور روح جسم سے پرواز کرنے کے بعد واپس نہیں ہو سکتی یوں ہی وقت بھی  وہ یکتا وبے نظیر چیز ہے ہے جس کے گزرنے کے بعد اس کا رجوع محال ہے
           انسان کسی بھی میدان میں ہو خواہ تعلیمی تنظیمی سیاسی و سماجی کوئی بھی میدان ہو اس میں اس کو بلندی حاصل کرنے اور فلاح و بہبودی کے جوہرِ مثال سے بہرہ مند ہونے اور اس میدان میں انفرادی اور امتیازی مقام حاصل کرنے کے لیے وقت کی بہت ضرورت ہوتی ہے
        جیتی جاگتی مثال  امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کا قول جس میں آپ نے حصول علم کے لیے طول زمان کی قید لگائی- یعنی آپ کو اگر تعلیمی میدان میں کچھ کر دکھانا ہے تو ایک لمبا زمانہ صرف کرنا ہوگا   یوں ہی کسی بھی میدان میں اگر آپکو کامیابی و کامرانی کی منزل طے کرنی ہے  تو وقت کو اہمیت دینی ہوگی اور  ہر کام کو کدوکاوش کے ساتھ ساتھ وقت مقررہ پر انجام دینا ہوگا 
          اور محسن اہلسنت کے اس نظمی  قول سے بھی واضح ہے
     
 اے رضا ہر کام کا ایک وقت ہے
            دل کو بھی آرام ہو ہی جائے گا.
     
دنیاوی مثال ایک  ایم بی بی ایس(M. B. B. S) کے(Topper) سے  میڈیا والے نے گفتگو کے دوران یہ کہا کہ صاحب آپ کو کامیابی تو رات و رات مل گئی تو اس نے جواب میں کہا تھا کہ آپ کا یہ کہنا صحیح ہے کہ مجھے کامیابی رات و رات مل گئی مگر آپ کو پتا نہیں کہ یہ رات کتنی لمبی تھی جب اس سے اس کی وضاحت طلب کی گئی تو اس نے تفصیل میں اپنی کد و کاوش کے ساتھ ساتھ وقت کو اہمیت بخشی کہ اگر کسی کو کچھ حاصل کرنا ہے تو اس کے لیے مقررہ وقت اور طول وقت جیسی بے مثال گوہر کو( دیہاتی مقولہ کچھ پانے کیلئے کچھ کھونا پڑتا ہے) اس کے تحت ادا کرنا ہوگا 
     
 بقلم…  محمد آصف نواز فیضی
 
 دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف سدھارتھ نگر یوپی الہند

One thought on “وقت ایک بے مثال جوہر ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے