مسلمان سختی سے حکومتی تدابیر پر عمل کریں اور اس مرض کے خاتمے کے لیے اللہ سے خوب رورو کر دعائیں کریں: مولانا محمد عزرائیل مظاہری

نیپال: 27 اپریل، ہماری آواز
جمعیت علماء نیپال کےمرکزی ممبر اور معہد ام حبیبہ رضی اللہ عنہا للبنات کے بانی وناظم اعلی حضرت مولانا محمد عزرائیل صاحب مظاہری دامت برکاتہم العالیہ نے کہا:کہ کرونا وائرس کی یہ دوسری لہر کافی خطرناک ہے، پڑوسی ملک ہندوستان میں کروناوائرس سے متاثر ہوکر اب تک کافی لوگ داعی اجل کو لبیک کہہ چکے ہیں ،اور یہ ایک سلسلہ ہے ؛جوتاہنوز باقی ہے،اور نیپال میں بھی کروناوائرس کاشوروغوغایے؛اس لیے مسلمانوں کوچاہیےکہ وہ سختی سے حکومتی تدابیر پر عمل کریں۔
جب بھی گھر سے باہرنکلیں ،توماسک لگالیں اورایک دوسرے سے تین فٹ کی دوری بنائےرکھیں ،اور وقفہ وقفہ سے ہاتھوں کو پانی سے دھوتے رہیں اور سنی ٹائیزرکابھی استعال کریں اور نماز باجماعت میں بھی ایک دوسرے سے فاصلہ بنائے رکھیں !۔
رحمت ومغفرت اور بخشش کامہینہ رمضان المبارک ہم پر سایہ فگن ہے ،چودہ14/ روزے مکمل ہوچکےہیں اور16/ روزےباقی ہیں۔
اب تک جومسلمان روزہ نہیں رکھ سکے ہیں ،وہ عزم کریں کہ ان شاء اللہ العزیزباقی ماندہ 16/روزے ضرور رکھیں گے اورنماز کی پابندی کریں گے ۔
اس مغفرت وبخشش کے مہینے میں خوب اللہ سے روروکر دعائیں کریں!کہ ائے خداوند عالم تو غفور الرحیم ہے اور ہم گنہگار، خطاکار، سیہ کار ہیں ،ائے مولی تو ہمارے ان روزوں اور نمازوں کے صدقے ہمارے سارے گناہوں کو معاف کرکے پورے عالم سے اس کروناوائرس کوختم کردے۔
ائے اللہ تیرے صرف چاہنے کی دیری ہے،جیسے توچاہےگا،ویسے ہی یہ مرض کلمح البصر ختم ہوجائےگا۔
جب ہم اس رمضان المبارک کے مہینے اللہ کےفرامیں کوبجالائیں گے،ان کےاحکام کی مکمل اطاعت کریں گے اور ہروقت اللہ سے اس مرض کےخاتمے کےلیےدعاکریں گے،توان شاء اللہ ،اللہ کی ذات سے قوی امید ہے کہ وہ ہمارےگناہوں کومعاف کرکےپورےملک سے اس بیماری کوختم کردےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے