فیمیلی کاؤنسلنگ (قسط 2)

تحریر: عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری

Talk Therapy

ایک ماہرانہ رائےاور تجویز دینے کا عمل ہے۔اس کےذریعہ سےادراکی، رویّہ جاتی تیکنکوں کو بروئے کارلا کر نفسیاتی و معاشرتی مسائل کا موزوں حل تلاش کیاجاتا ہے ۔ذہنی صحت، نفسیاتی یا جذباتی نشونما کے اصولوں کے انطباق سے کاؤنسلنگ میں مدد لی جاتی ہے ۔
کانسلر آپ کی بات چیت، Dialogueسے آپ کےمسائل، خیالات،جذبات، آپکی سوچ اور نقطہ نظر کو سمجھتا اور Talk Thearapyکے ذریعے اسے مثبت رخ دیتا ہے ۔

گفتگو تونے سکھائی ہے کہ میں گونگا تھا

میں جو بولوں مری باتوں میں اثر بھی دینا

انسانی وسائل Human Resource, Soft Skills صحیح فکر دینے کے لیے بہت کار آمد ہوتے ہیں ۔صدیوں سے مشاورت کا سلسلہ الگ الگ ناموں سے جاری رہا ہے۔
معاشرے کے تجربہ کار، بڑے بوڑھے، بابے، بُزرگ ،ہمارے مربّی اور ہمارے بابے ہمیں اپنے تجربات کی بنیاد پر مسائل کے حل کے لیے نصیحت اور طریقے بتایا کرتے تھے۔جن سے لوگ فیص اٹھایا کرتے تھے ۔بالخصوص بُزرگ خواتین اپنے تجربات اور فراست سے ہماری نو عمر خواتین کی بڑی مددگار و محسن ثابت ہوتیں تھیں۔
یہ نانیاں، دادیاں ایسے ٹوٹکے، طریقے، نسخےاپناتیں جن کو اختیار کرکے

  • مزاجوں میں تبدیلی آجاتی- بُری عادتیں ترک ہو کر اچھائیوں میں بدل جاتیں- *مایوسی میں زندگی کی رمق اور خزاں رسیدگی میں بہار آجاتیں۔زندگی کا رخ مثبت سمت اختیار کرجاتا۔

جنھیں خوداعتمادی مائل تدبیر رکھتی ہے

وہ ناکامی میں بھی تقدیر کو رویا نہیں کرتے

کاونسلنگ زندگی کو نیا رخ دیتی ہے

کاؤنسلنگ اورلائف کوچنگ بھی ایک علاج ہی ہے ۔یعنی نصیحت ، مشورہ اور زندگی کو رخ دینے کی عملی اور کار آمد کوشش !
اس میں کوئی Medicinesنہیں ہوتیں ہے -جب بر وقت درست سمت، اچّھّا طریقہ، عمدہ مشورہ نہ ملے تو ہنستے بستے گھر اُجڑ جاتے ہیں – فرد کے خیالات اس کی اُداسی، Depressed شخصیت، تناؤ Streets, بے چینی، اضطراب Anxiety, لت ونشہ، Addiction, ناخوش گواریوں، تشدّد، جنسیاتی عدم توازن (sexeual disbalance)اورمعاملات کی تلخی سے سکون واطمینان، طمانیت، مسرت و خوش گواری کے لیے پراُمیدی کا بہتر راستہ کاؤنسلنگ ہے ۔(1)یہاں بھروسہ Reliability ہے ۔

(2)جب زندگی میں تصادم ہو۔ جھگڑے Conflictsہو۔
(3)ملازمت میں اَفسر کی طرف سے دباؤ ہو۔ (4)تجارت میں نقصان ہو۔ (5)گھریلو تنازعات ہو۔
غیر ہم آہنگی اور رشتوں میں دراڑ ہو۔
(6)ازدوجی زندگی میں کھٹاس ہو-
ایسے میں انسان کی زندگی مَکدر، بے نمک، مسائل کا شکار، پریشان اور بے رغبت ہو جاتی ہے- اور فرد اپنی زندگی کو اپنے ہاتھوں ضائع کرنے خودکشی Suicide کا میلان اپنے اندر محسوس کرنے لگتا ہے۔ کاؤنسلنگ Dialigue اور Talk Therapy اس کی زندگی کو نئی اُمنگ اور پر اُمید زندگی کا تحفہ دیتی ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے