یوتھ ونگ جماعت اسلامی ہند نوی ممبئی نے یومِ آزادی کے موقع پر بمقام الحسنات ہائی اسکول،اےپی ایم سی سگنل،تربھے نوی ممبئی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا۔ کئی لوگوں نے انتہائی جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے عطیہ خون کی ادائیگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کے فرمان کے مطابق کہ کسی شخص نے ایک انسان کی جان بچائی،اُس نے مکمل انسانیت کی جان بچائی،اور جس نے ایک انسان کی جان لی اُس نے پوری انسانیت کی جان لی۔
"عطیہ خون ایک نیک عمل ہے،اور اس خون کے عطیات کے ذریعے دیگر انسانوں کی جان بچانے میں نمایاں رول انجام دیا جا سکتا ہے” ۔ اس بات کا اظہار یوتھ ونگ ممبئی کے صدر برادر رئیس نے کیا۔
اسی نوع کو مد نظر رکھتے ہوئے یوتھ ونگ جماعت اسلامی ہند نوی ممبئی کی جانب سے عطیہ خون (بلڈ ڈونیشن) کیمپ منعقد کیا گیا۔ واضح ہو کہ علاقے کے تمام ہی لوگوں نے اس عمدہ مقصد میں یوتھ ونگ جماعت اسلامی کی کوششوں کی بھرپور حوصلا افزائی کی۔یوتھ ونگ جماعت اسلامی ہند نے تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عطیہ خون دے کر اس کیمپ کی حمایت کی۔ساتھ ہی ساتھ ڈاکٹرز کا بھی جنھوں نے اس اہم کام کے تحت اپنا قیمتی وقت فارغ کیا۔
والسلام۔۔۔۔۔۔۔ رئیس شیخ(صدر یوتھ ونگ جماعت اسلامی ہند ممبئی)