بزم سلام سندیلوی کے تحت ماہانہ شعری نشست منعقد

ہردوئی (یاسر قاسمی) 26/ ستمبر
آج اتوار کو بزمِ سلام سندیلوی کے زیر اہتمام ایک شعری نشست ڈاکٹر زبیر سندیلوی کی رہائش گاہ واقع چھوٹا چرواہا سندیلہ میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت پرچم محمدی کے صدر فریدالدین احمد اور نظامت ڈاکٹر زبیر سندیلوی نے کی ۔ نشست کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔


منتخب اشعار نذر قارئین ہیں۔۔


تیرے صحیفوں میں لکھا تیرے بیان میں ہے
یہ بے امان زمانہ تیری امان میں ہے
شمیم سندیلوی

تم سے مفلس کی امامت نہیں دیکھی جاتی
ہم سے مذہب میں سیاست نہیں دیکھی جاتی
زبیر سندیلوی

یہ بھی قسمت کہ محبت کے بگڑتے ہوئے کام
کچھ بگڑتے ہی گئے جتنا بنانا چاہا
ناچیز سندیلوی

تنکے یہ چار لائے تھے جانے کہاں سے ہم
کس نے لگا دی آگ ہوئے بے زباں سے ہم
سہیل سندیلوی

اس لئے امیری میں لطف اب نہیں آتا
کچھ فقیر لوگوں سے دوستی بنا لی ہے
داور رضا

مقطع لگا کے اپنا وہ مشہور ہو گیا
میرے طوے پہ روٹیاں وہ سینکتے رہے
حسنین ضیاء

اس موقع پر سابق چیئرمین واجد علی خاں، سماجی کارکن وسیم وارثی’ محمد عالم خان ایڈووکیٹ، ڈاکٹر راجا انصاری، محمد طالب ایڈووکیٹ وغیرہ موجود رہے۔آخر میں پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر زبیر سندیلوی نے سبھی مہمان و حاضرین تئیں اظہار تشکر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے