راماریڈی منڈل کے کاشف نگر میں جمعیتہ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا جائزہ اجلاس سے محمد فیروزالدین پریس سکریٹری نے کیا ائمہ مساجد سے اظہار تشکر

جمعیۃ علماء خدمت خلق میں پیش پیش رہتی ہے کیونکہ خدمت سے خدا ملتاہے عبادت سے جنت ملتی ہے خدمت خلق رب کی رضاکا سبب ہے،کمزوروں، ضرورت مندوں کی بروقت مدد کے ذریعہ آدمی قرب خداوندی تک پہنچ جاتا ہے حافظ محمد ابصار امام مسجد عمر فاروق رضی اللہ عنہ کاشف نگر راماریڈی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء ہند کی ممبر سازی پورے ملک میں چل رہی ہے الحمدللہ ضلع کاماریڈی کے تحت محترم حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کی قیادت میں ضلع کاماریڈی کے تقریبا منڈلس میں ممبر سازی مہم چلائی رہی ہے راما ریڈی منڈل کے بیشتر مقامات پر ممبر سازی مہم میں لوگ حصہ لے رہے ہیں، ممبر سازی کے جائزہ کیلئے منڈل راما ریڈی کے موضع کاشف نگر پر نمائندہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں صدر محترم کے علاوہ مولانا نظرالحق صاحب، مولانا منظور عالم، مفتی خواجہ شریف مظاہری وجناب شیخ حبیب صاحب صدر منڈل راماریڈی ، بشارت علی صاحب قاسم صاحب ولی صاحب حافظ محمد عمران صاحب حافظ عبدالحلیم صاحب حافظ مقیم صاحب ودیگر مقامی مسلمانوں کی کثیر تعداد نےجمعیتہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے جمعیتہ کے اغراض و مقاصد سے اتفاق کرتے ہوئے ممبر سازی مہم میں حصہ لیا آئمہ کرام ومعلمین مکاتب گاؤں گاؤں قریہ قریہ پہنچ کرممبرسازی مہم کو کامیاب سے ہمکنار کیا، جمعیۃ العلماء کی ممبر سازی مہم کو کامیاب بنایا اس موقع سے محمد فیروزالدین پریس سکریٹری جمعیتہ علماء کاماریڈی نے عامۃ المسلمین کے علاوہ باالخصوص ائمہ، معلمین کا شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے