الٰہ آباد: 18 اکتوبر، ہماری آواز(پریس ر یلیز)
بچوں میں خود اعتمادی اور ان کی حوصلہ افزائی اور ان کے اندر موجود صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے،انھیں روشن مستقبل کے لیے تیار کرنے کی غرض سے انٹر نیشنل ٹرسٹ ”ضیائے حق فاؤنڈیشن“نے ایک کوچنگ سینٹر کا افتتاح کیا۔حالانکہ یہ کوچنگ پہلے سے بچوں کو درس و تدریس دینے کا کام کر رہی تھی لیکن اب یہ ”سیدنا عثمان بن عفان و ضیائے حق فاؤنڈیشن کوچنگ سینٹر“ کے نام سے اپنی خدمات انجام دے گا۔تاکہ غریب امیر سبھی بچوں کو یکساں پلیٹ فارم مل سکے،جہاں صرف علم و ہنر کو فوقیت دی جائے گی،اسی جذبے کے تحت 17 اکتوبر 2021 بروز اتوار کوبمقام ”سیدنا عثمان بن عفان و ضیائے حق فاؤنڈیشن کوچنگ سینٹر“ البا کالونی پھلواری شریف (پٹنہ) میں ایک مقابلہ جاتی کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام میں شریک تمام طلباء و طالبات نے نعت خوانی،دینیات،قرأت،تحریری،تقریری،تقابلی،نقاشی،پینٹنگ،آرٹ اینڈ کرافٹ وغیرہ میں حصہ لیا۔جس میں امتیازی نمبر حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو سند و مڈل سے بھی نوازا گیا،جو ان کے روشن مستقبل کے لئے کار آمد ثابت ہوگا (انشاء اللہ)۔ اس پروگرام کے کنوینر محمد ضیاء العظیم ہیں۔یہ مقابلہ بنیادی طور پر چار مرحلے پر طے ہوا (1)دینیات (2)مضمون نگاری (3) ڈرائنگ (نقاشی)(4) تحریری مقابلہ۔ اس مقابلے کو سننے اور جج کرنے کے لیے حافظ شارق خان (ڈائریکٹر نظام العلوم نظام فاؤنڈیشن سمن پورہ پٹنہ،) شاہد خان (انجینئر سمن پورہ)، مفتی جلاء العظیم پھلواری شریف پٹنہ،قاری ابوالحسن پھلواری شریف، حافظ ثناء العظیم،نے شرکت کیں،انھوں نے پورے پروگرام کو بغور و خوض سنا اور بڑے ہی منصفانہ انداز میں بچوں کی پرفورمنس کے مطابق ان کو پوزیشن سے نوازا۔جن طلبہ وطالبات نے نمایاں طور پر کامیابی حاصل کی ہے ان کی فہرست کچھ اس طرح ہیں۔”مضمون نگاری“ میں اول پوزیشن عالیہ پروین بنت شمس عالم پھلواری شریف پٹنہ،دوم پوزیشن فقیھہ روشن بنت ڈاکٹر محمد فیروز عالم کنولی بازار سوپول بہارسوم پوزیشن انشاء ریاض بنت ریاض الدین پھلواری شریف پٹنہ۔’نے حاصل کی جب کہ’’علم دینیات“ میں اول پوزیشن محمد شاہد بن محمد رمضانی پھلواری شریف دوم پوزیشن شاداب خان بن محمد بابل خان پھلواری شریف،سوم دو طالبات ردا خان بنت ریحان خان پھلواری شریف،مہرین راشد بنت راشد منہاج پھلواری شریف پٹنہ نے حاصل کی۔اسی طرح ”ڈرائنگ“میں (1)زینب فردوسی بنت پرویز عالم پھلواری شریف پٹنہ (2)ریحان عالم بن شمس عالم پھلواری شریف(3) مہراب راشد بن راشد منہاج پھلواری شریف پٹنہ ”تحریرمقابلے“ میں جن بچوں نے پوزیشن حاصل کیں ان میں (1) صادقین اختر بن اختر حسین(2) حماد رحمانی بن اختر حسین(3) ریان عالم بن شاکر حسین۔بتاتے چلے کہ یہ فاؤنڈیشن اردوزبان و ادب کے فروغ،غریب بچوں میں تعلیمی فروغ،انسانی فلاح و بہبود،مظلوم محکوم و معاشی طور پر کمزور خواتین کی مدد،صحت،قدرتی آفات میں ہنگامی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے علاوہ مستقل نوعیت کے فلاحی منصوبہ جات پر بھی کام کرتا ہے۔جن میں بے روزگار خواتین کو روزگار دینا،ان کے علم و ہنر کو نئی پہچان دینا،سلائی،بنائی کڑھائی جیسے ہنر کو سامنے لانا،فیس جمع نہ کر پانے والے غریب بچوں کو فری میں اردو،ہندی زبان و ادب اورقرآن مجید جیسی بنیادی تعلیم فراہم کرانا۔یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم اور کفالت کا منصوبہ،سڑکوں کے کنارے بے بس و لاچار لوگوں کی مددان سب کی صحت کے لیے فری چیک اپ وغیرہ کا اہتمام، اردو ہندی زبان و ادب کے فروغ کے لیے بھی خصوصی کام کرنا،مختلف ادبی،علمی،لٹریری پروگرام کا انعقاد کرانا، پرانے شعرأ و ادباء کے ساتھ ساتھ نئے قلم کاروں کو بھی فروغ دینا،انھیں پلیٹ فارم دینا،فری لائبریری کا انتظام جیسے اہم کام شامل ہیں۔بہت ہی کم وقت میں منعقد اس پروگرام میں کثیر تعداد میں طلبہ وطالبات شامل رہیں، جبکہ مقابلہ میں پچیس طلبہ وطالبات کی فہرست تھی۔لیکن مقابلہ میں بچوں کی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی خواہش اور ان میں خوشی کو دیکھ کر ضیائے حق فاؤنڈیشن کے ممبران اور کمیٹی نے فیصلہ لیا ہے کہ اس طرح کے پروگرام انشا ء اللہ وقتا فوقتا اب کیا جائے گا تاکہ بچوں کو بھی پلیٹ فارم مل سکے ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔اس پروگرام میں تلاوت قرآن پاک محمد عمر نے،شخصی تعارف و نظامت محمد ضاء العظیم (ضیائے حق فاوٗنڈیشن آتھارائیز ڈ ریپریزنٹیٹیو)،جس میں آن لائن جڑنے والے دیگر اہم مہمانان میں ڈاکٹر صالحہ صدیقی (چیئر مین ضیائے حق فاؤنڈیشن)ڈاکٹر نازیہ امام(حیدراآباد)،ڈاکٹر راہین،محمد عمر،میر حسن صاحب (ایڈیٹرتریاق)معروف و مشہور شاعر ذکی طارق بارہ بنکوی، محمد زاہد رضا بنارسی،ابو شحمہ انصاری (ایڈیٹر صدائے بسمل) وغیرہ شامل رہے۔اس پروگرام میں جن لوگوں نے اپنا تعاون پیش کیا ہے ان کی فہرست مولانا محمد عظیم الدین رحمانی، مفتی نورالعظیم، کاشف خان، مصباح العظیم روشن آرا، رونق آرا، زیب النساء، فاطمہ خان، عفان ضیاء، وغیرہ کے نام اہم ہیں