انوار الحق قاسمی
(ڈائریکٹر :نیپال اسلامک اکیڈمیوناظم تعلیمات :معہد ام حبیبہ للبنات )
جیساکہ آپ حضرات کو بخوبی معلوم ہے کہ جمعیة علماء ضلع روتہٹ نیپال کا انتخابی اجلاس مورخہ 14 ربیع الاول 1443ھ بمطابق 21/اکتوبر 2021ء بروز جمعرات بمقام بھگوان پور،12/بجے دن میں زیر صدارت مولانا محمد شوکت علی قاسمی المدنی (صدرِ جمعیة علماء ضلع روتہٹ نیپال )ہونا طے تھا اور اس اجلاس کے حوالے سے ضلعی جمعیة کے صدر اعلی نے ایک پریس ریلیز بھی جاری کیا تھا۔
مگر اب چوں کہ کئی روز سے مسلسل بارش ہورہی ہے ،موسم بالکل خراب سامعلوم ہورہاہے اور ابھی کب تک موسم میں تبدیلی رہے گی کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ہے۔
اس لیے ذمہ داران جمعیة نے آپسی مشورہ سے یہ فیصلہ لیا ہے کہ ابھی جمعیة علماء ضلع روتہٹ نیپال کے انتخابی اجلاس کو ملتوی کیا جاتا ہے۔
پھر جب موسم خوش گوار ہوجائے گا،تو آپسی مشورہ سے ضلعی جمعیة کے انتخابی اجلاس کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جب تک ضلعی جمعیت کی طرف سے اگلا اعلان نہیں آجاتاہے،اس وقت تک انتخابی اجلاس منعقد نہیں ہوگا۔
اس لیے محبین جمعیة اگلے اعلان کا انتظار کریں،جب اعلان آجائے گا،تو پھر آپ حضرات انتخابی اجلاس میں شرکت فرماکر،اجلاس کو کامیاب بنائیں۔