جمعیۃعلماء سائوتھ زون’’بی وارڈ‘‘ ممبئی کا انتخاب بحسن و خوبی اختتام پذیر

مولانا لیاقت علی قاسمی صدر،محمدعقیل سعیدصدیقی جنرل سکریٹری منتخب

ممبئی: 31 اکتوبر، ہماری آواز(پریس ریلیز)
عروس البلاد ممبئی کے گنجان مسلم آبادی والے علاقہ سائوتھ زون،ممبئی کے’’ بی وارڈ ‘‘کے اراکین منتظمہ کی انتخابی نشست بروز جمعہ بعد نماز مغرب متصلاً، بالائی منزل،دفتر جمعیۃعلماء مہاراشٹر ،واقع امام باڑہ کمپائونڈ،امام باڑہ روڈ،ممبئی میں منعقدہوئی ،جس میں مندرجہ ذیل عہدے داران کو اتفاق رائے سے منتخب کر لیا گیا ہے ۔
مولانا لیاقت علی قاسمی( امام و خطیب بی آئی ٹی بلاک ،سڈنم کمپائونڈ،ابراہیم رحمت اللہ روڈ،ممبئی) کو صدر اورمولانا معاذ(امام مسجد و مدرسہ انجمن اتحاد المسلمین،سڈنم کمپائونڈ)،مفتی عطاء اللہ حلیمی (استاد صفا انگلش ہائی اسکول ،باب اللہ ٹینک ،ممبئی)،حافظ عبد الحئی (مسجد عمر فاروق ،کھڈے کی باڑی ،امام باڑہ روڈ،ممبئی) کو نائبین صدر اورمحمد عقیل سعید صدیقی کوجنرل سکریٹری ،مفتی انعام الحق قاسمی (استاد صفاانگلش ہائی اسکول،باب اللہ ٹینک ،ممبئی)طلحہ انصار اعظمی کو سکریٹریز اورانوار گلزار احمد اعظمی کو بطور خازن اگلی میقات کے لئے منتخب کرلیا گیا ۔
واضح رہے کہ اس انتخابی مجلس میں ممبران کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔مولانا لیاقت علی قاسمی( امام و خطیب بی آئی ٹی بلاک ،سڈنم کمپائونڈ،ابراہیم رحمت اللہ روڈ،ممبئی) کی صدارت اورمولانا محمد اسید قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء شمال مشرقی زون،ممبئی)کی نگرانی میں یہ انتخاب بحسن و خوبی اختتام کو پہونچا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے