مسجد نور مدرسہ مصباح الھدیٰ کاماریڈی کے زیر اہتمام جلسہ سے حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب دامت برکاتہم کا خطاب
انسان لا علم پیدا کیا گیا ہے قرآن و سنت کا علم حاصل کر کے زندگی میں لانے سے ہی زندگی سنور سکتی ہے
مسجد نور مدرسہ مصباح الھدیٰ کے زیر اہتمام اندرانگر کالونی کاماریڈی میں دینی تعلیم و اسلامی تربیت کے عنوان پر عظیم الشان اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت فرما کر حضرت مولانا محمد عبد القوی صاحب دامت برکاتہم ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا
تفصیلی خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کا علم ہی اصل علم ہے باقی تمام علوم حاصل کرنا چاہیے آگے بڑھنا چاہیے اس سلسلے میں ہم علماء فکر مند ہے لیکن اعلیٰ علم اور مکمل علم تو قرآن و سنت کا علم ہے حدیث شریف میں علم دین کا حاصل کرنے کو فرض قرار دیا گیا ہے ہر مسلمان مرد عورت کے لئے ضروری ہے جس سے حلال و حرام کی تمیز معلوم ہو ہم اپنے بچوں اور بچیوں کی دینی تعلیم کے لئے مکاتب میں بھیجیں گھر کے اندر تربیت کا نظام بنائیں سنتوں پر چلنے کی فکر و کوشش کریں اور مسنون دعائیں بالخصوص حصن المسلم وحصن حصین کو اپنے معمولات میں لائیں کیونکہ یہ مسلم کا مظبوط قلعہ ہے دعاؤں کے اہتمام سے اللہ حفاظت حفاظت فرماتے ہیں حافظ محمد عدنان ذاکر حسینی کی قرآت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا حافظ محمد خواجہ یاسین نے رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے شان اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا خادم ملت حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیتہ علماء کاماریڈی وناظم مدرسہ نے آنے والے تمام مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ دینی تعلیم و اسلامی تربیت کے لئے آپ فکر مند ہیں اسی لئے آج ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود اتنی کثیر تعداد میں تشریف لائے ہیں ماشاءاللہ ہمارے معلمین و صدور مستقل اس سلسلے میں فکر کوشش کر رہے ہیں اللہ تعالی تمام کی فکروں اور کوششوں کو قبول فرمائیں مولانا مفتی ریحان قاسمی مدرس مدرسہ مصباح الھدیٰ نے حضرت مولاناعبدالقوی صاحب ودیگر علما کرام اور سامعین کا شکریہ ادا کیا حافظ محمد سعید احمد صدر جمیعۃعلماء گاندھاری حافظ محمد یوسف حلیمی انور نائب صدر جمیعۃعلماء کاماریڈی حافظ سید عمران محمد سلیم الدین قائد trs محمد فیروزالدین پریس سکریٹری محمد ماجد علی خان محمد حمزہ حافظ محمد عبدالواجد علی خان محمد اظہر خان حافظ مجاہد محمد مجاہد منہاجی مولانا نظرالحق مولانا منظور عالم مظاہری الحاج سید عظمت علی جنرل سیکرٹری جمعیتہ علماء کاماریڈی جبکہ مرزا حفیظ صاحب رکن بلدیہ کاماریڈی نے مہمانوں کا استقبال کیا اس موقع پر کاماریڈی کے علاوہ اطراف و اکناف کے علماء کرام حفاظ عظام صدور مساجد وخدام دین کے علاوہ عامۃ المسلمین کی کثیر تعداد موجود تھی