ممبئی: 5 نومبر،ہماری آواز
تری پورہ میں مسلمانوں کے خلاف مسلسل تشدد اور وہاں کھلے عام ہونے والی توہین رسالت کے سلسلے میں ملی تنظیموں کی صابو صدیق مسافر خانہ ممبئی میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی، تری پورہ کے واقعات کے ساتھ گروگرام میں جمعہ کی نماز کے سلسلے شرپسندوں کے ہنگامے کا بھی ذکر آیا، تمام شرکاء نے اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا، ہندوستان میں وشو ہندو پریشد، بجرنگ دل جیسی فاشسٹ تنظیمیں مستقل فرقہ وارانہ ماحول خراب کررہی ہیں، اس میں کہیں نہ کہیں حکومتوں کی پشت پناہی بھی شامل ہے ـ
ملی تنظیموں نے محسوس کیا ہے کہ فاشست طاقتوں کے خلاف بلا لحاظ مذہب تمام انصاف پسند افراد کو ساتھ میں لانے کی ضرورت ہے، ملی تنظیموں نے طے کیا کہ جلد ہی اس سلسلے میں ملک بھر کے ارباب حل وعقد سے مشورے کے لئے ایک مشاورتی میٹنگ طلب کی جائے گی، اُس میٹنگ میں تریپورہ کے متاثرین کو بھی بلایا جائے گا ـ ملی تنظیموں نے تریپورہ کے ان برادران وطن کا شکریہ بھی ادا کیا جنھوں نے وہاں فرقہ سے خلاف مسلمانوں کی مدد کی ـ
ملی تنظیموں نے تمام مسلمانوں سے بھی اپیل کی ہے کہ ۵ نومبر ۲۰۲۱ء بروز جمعہ کو یوم دعا منایا جائے، تمام ائمہ مساجد سے التماس کی گئی ہے کہ جمعہ کی نماز کے بعد تریپورہ کے مظلومین کی بازآبادکاری، تمام فاششت طاقتوں کی بربادی اور اسلام کے شعائر اور مقدس شخصیات کے خلاف بد زبانی اور توہین کرنے والوں کی بربادی کی دعائیں فرمائیں ـ گھروں میں نماز پڑھنے والی خواتین سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ بھی نماز کے بعد اسلام اور مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والوں کے لئے بد دعا کریں کہ اللہ انھیں غارت کرے، نیز تمام مظلومین کے حق میں دعا کریں اور ہندوستان کی یکجہتی، سلامتی اور ملک دشمن فاششت لوگوں کے لئے بددعا کریں۔
میٹنگ میں مولانا سید اطہر علی، مولانا محمود دریابادی، مولانا انیس اشرفی، مولانا عبدالجلیل سلفی، فرید شیخ، سرفراز آرزو، عبدالحسیب بھاٹکر، ڈاکٹر عبدالروف سمار، شاکر شیخ، سلیم موٹر والا، عرفان اعظمی، عمران اعظمی، کاظم ملک، ڈاکٹر سلمان، نعیم شیخ، اعجاز ویرانی، اور وسیم شیخ وغیرہ شریک تھے ـ