پسماندہ طبقات کی خواتین پر بربرتا اور حکومت کی سرد مہری قابلِ شرم ہے: وشواس اُٹگی

  • منی پور میں ہوئی خواتین پر عصمت دری و بربرتا کے خلاف مول بھوت ادھیکار سنگھرش سمیتی کے احتجاج میں جماعت اسلامی ہند ممبئی کے وفد نے کی شرکت

25 جولائی ؛ کوتوال گارڈن دادر
منی پور میں گذشتہ دو مہینے سے زائد عرصے سے کوکی برادری اور ان کی خواتین پر ہونے والے مظالم کے خلاف 29 جولائی کو کوتوال گارڈن دادر میں ایک احتجاج منعقد کیا گیا۔ اس احتجاج میں مختلف مذاہب کے رہنما ، سماجی کارکنان اور 20 این جی اوز نے شرکت کی اور منی پور میں جاری مظالم کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔ تمام نے بیٹی بچاؤ ، بیٹیوں کو انصاف دلاؤ کے نعرے لگائے اور مودی حکومت کی ظالمانہ خاموشی پر سوالات اٹھائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یونائیٹڈ اگینسٹ انجسٹس اینڈ ڈسکریمینشن کی جانب سے 25 جولائی کو پریس کانفرنس منعقد کی گئی تھی۔
جماعت اسلامی ہند ممبئی کی جانب سے عبد الحفیظ فاروقی، شاکر شیخ نے احتجاج کے دوران اپنے احساسات پیش کیے۔ احتجاج کے دوران سبھا س3 خطاب کرتے ہوئے شاکرشیخ (سیکریٹری جماعتِ اِسلامی ہند ممبئی) نے کہا کہ کوکی گروہ پر کافی عرصے سے ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ ایسے وقت میں انصاف کے لیے کھڑے ہونا اور ظالموں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں معاونت کرنا یہ ہر کسی شہری کی ذمّہ داری ہے ۔ عبد الحفیظ فاروقی (شعبہ سیکریٹری، جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر) نے اس واقعے کو انسانیت پر انتہائی بدترین داغ بتایا اور ایسے معاملات پر بھی حکومت کو جگانا پڑے، اس پر سوالیہ نشان اٹھایا۔
مول بھوت ادھیکار سنگھرش سمیتی کے صدر وشواس اُٹگی نے بھی جم کر حکومت کی سرد مہری پر تنقید کی اور اس معاملے کے ذریعے ایک خاص حکمتِ عملی اختیار کرکے ایسے قوانین مرتب کرنے کی بات کی جس کے ذریعے عورتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ تمام این جی اوز کے اراکین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس معاملے پر فی الفور سخت ایکشن کی بات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے