حضرت مولانا مفتی محمد راشد اعظمی صاحب مدظلہ العالی (استاذ حدیث و نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند یوپی) تحفظ شریعت ٹرسٹ کی دعوت پر ایک روزہ حیدرآباد کے دورہ پر جمیع تلامذہ ومحبین سے استفادہ کی اپیل

حیدرآباد تلنگانہ : 16/نومبر (پریس ریلیز ہماری آواز، نمائندہ مفتی خواجہ شریف مظاہری) مفتی عبدالرشید طلحہ نعمانی جنرل سکریٹری تحفظ شریعت ٹرسٹ کی اطلاع کے بموجب حضرت مولانا مفتی محمد راشد اعظمی مدظلہ العالی (استاذ حدیث و نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند یوپی) تحفظ شریعت ٹرسٹ کی دعوت پر بتاریخ 18/نومبر بروز جمعرات بعد نمازِ ظہر ایک روزہ دعوتی دورے پر حیدرآباد تشریف لارہے ہیں۔حضرت مفتی صاحب مدظلہ کے پروگرام کی تفصیلات اسطرح ہیں:

حضرت مفتی صاحب مدظلہ بعد نماز ظہر (1:30) مسجد اکبری اکبر باغ سعیدآباد حیدرآباد میں منعقد ہونے والے تحفظ شریعت ٹرسٹ کے سالانہ اجلاس سے خصوصی صدارتی خطاب بعنوان فرق ضالہ کا تعاقب اور علماء کرام کی ذمہ داریاں جیسے اہم اور حساس موضوع پر فرمائیں گے؛ نیز اسی دن بعد نماز مغرب جمعیۃ علماء ملکاجگری/میڈچل کے تحت مولیٰ علی سکندرآباد (786 گارڈن) میں منعقد ہونے والے جلسہ رحمۃ للعالمینﷺ و اصلاح معاشرہ سے مخاطب ہوں گے۔جمعہ کے دن بعد نماز فجر دفتر تحفظ شریعت ٹرسٹ بالائی منزل مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبرپیٹ کا جائزہ لیں گے؛ اور جامعہ اسلامیہ تجوید القرآن میں قیام فرمائیں گے۔

نوٹ: مفتی صاحب سے ملاقات کے خواہاں جملہ تلامذہ و متعلقین محبین جمعہ کے دن بعد فجر تا ظہر جامعہ اسلامیہ تجوید القرآن آزادنگر عنبرپیٹ حاضر ہوکر ملاقات واستفادہ فرماسکتے ہیں۔مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں۔8686649169

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے