جمعیۃ علماء ہند بانسواڑہ تعلقہ یونٹ انتخاب۔ حافظ محمد عبدالکریم صاحب صدر، مولانا معراج صاحب جنرل سکریٹری، مفتی عمر بن عیسی قاسمی صاحب خازن منتخب ۔ حافظ محمد مشتاق احمد حلیمی نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی کی صدارت میں انتخابی عمل

کاماریڈی،تلنگانہ(پریس ریلیز ہماری آواز نیوز، نمائندہ مفتی ابورفیدہ) محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق آج 14 نومبر 2021 بروز اتوار بعد نماز ظہر جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے تعلقہ بانسواڑہ کا انتخابی اجلاس حافظ محمد مشتاق احمد صاحب حلیمی نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی کی صدارت میں مسجد عرفات بانسواڑہ میں منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی عمران خان صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ملک وملت کے لیے مستقل سرگرم عمل جماعت ہے، جس کے اکابر کی بے پناہ قربانیوں کے نتیجے میں یہ ملک انگریزوں سے آزاد ہوا،حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی صدارت میں ملک کے چپہ چپہ میں جمعیۃ علمائے ہند بے لوث خدمات انجام دے رہی ہے، حضرت مولانا مفتی غیاث الدین قاسمی رحمانی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کی ہدایت پر پورے تلنگانہ میں انتخابات منعقد ہورہے ہیں، الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی و اسماعیل صاحب نے مبصر کی حیثیت سے شرکت کی، باتفاق رائے بانسواڑہ تعلقہ کے لیے جناب حافظ محمد عبدالکریم صاحب بحیثیت صدر منتخب ہوئے، نائبین صدور حافظ شکیل صاحب، مفتی نوید صاحب، عبدالعظیم صاحب، جنرل سکریٹری مولانا معراج صاحب، سکریٹریز محمد امتیاز صاحب، محمد کبیر صاحب، جبکہ خازن کی حیثیت سے مفتی محمد عمر بن عیسیٰ صاحب کو منتخب کیا گیا، اراکین کی حیثیت سے مشیر الدین صاحب، عبدالروف صاحب، محمد عیاض صاحب، مولانا نواز صاحب، حافظ عثمان صاحب کو طئے کیا گیا؛ اس موقع پر مولانا حافظ عبدالعلیم فاروقی صاحب آرگنائزرسکریٹری حلقہ جوکل، مولانا نواز صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء گاندھاری، جناب بشیر صاحب نائب صدر تنظیم المساجد، عبدالروف صاحب مسجد عرفات بطور مشاہد کے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے