تلنگانہ میں اب ماسک ہےپہننا لازمی! قوانین کی خلاف ورزی پر اب ہوگا اتنے روپیے کا جرمانہ

تلنگانہ حکومت نے کئے ہیں آج سے ہی احکامات نافذ

تلنگانہ،حیدرآباد (پریس ریلیز، نمائندہ ہماری آواز مفتی ابورفیدہ) ملک اور ریاست میں کرونا وائرس کی وباء کی شدت کا زور کم ہونے لگا تھا؛ اور عام زندگی بحال ہوہی رہی تھی کہ اب کرونا وائرس کی دوسری شکل اومی کرون وائرس سے پوری دنیا چوکس ہوگئی ہے؛ ایسے میں حکومت تلنگانہ بھی مزید چوکسی برتتے ہوئے اومی کرون کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں چیف منسٹر تلنگانہ عالی جانب کے سی آر صاحب نے محکمہ صحت کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ جس پر ڈاکٹر جی سرینواس راؤ ہیلتھ ڈائرکٹر تلنگانہ نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کے کسی بھی وقت آنے کا قوی امکان ہے! اس لیے ضروری ہے کہ عوام تمام تر احتیاطی اقدامات بالخصوص سماجی فاصلے اور ماسک پہننے کو یقینی اور لازم بنائیں اور کوویڈ19 قوانین پر سختی کے ساتھ عمل کریں کیونکہ سخت قوانین نافذ کردئے گئے ہیں لہذا آج 2 ڈسمبر سے ہی ماسک نہ پہننے والوں پر 1000(ایک ہزار) روپئے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا، اور اس پر آج سے ہی عمل آوری ہوگی؛ نیز اس سلسلہ میں تمام متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ بازاروں میں ماسک نہ پہننے والوں پر 1000 (ایک ہزار) روپئے کا جرمانہ عائد کیا جائے۔

تنگام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے