ناگالینڈ کے اوٹنگ گاؤں میں مسلح افواج کے ہاتھوں 11 شہریوں کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے۔ ایس آئی او اس مشکل وقت میں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ اب وقت ہے کہ AFSPA جیسے قوانین، جو مسلح افواج کو انسانی زندگی کو ختم کرنے کا لائسنس فراہم کرتے ہیں، کو منسوخ کرکے مکمل طور پر واپس لے لیا جائے۔ ہمیں بحیثیت معاشرہ قومی سلامتی کے مفہوم پر بھی نظر ثانی کرنی چاہیے کہ کیسے یہ لوگوں کی زندگیوں اور سلامتی کو متاثر کرتی ہے۔
محمد سلمان احمد
صدر تنظیم، اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او)
+91 72086 56094
media@sio-india.org