کاماریڈی کے اپلوائی موضع میں مسجد حسن الدین کا افتتاح

"مسجد اللہ کا گھر مسجدوں کو وہی لوگ آباد کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ پر اور آخرت کے دن پر یقین رکھتے ہیں، مسجد کی تعمیر جنت میں محل کی ضمانت!”

کاماریڈی: 13 دسمبر، ہماری آواز
مسجد اللہ کا گھر ہے مسجدوں کو وہی لوگ آباد کرتے ہیں جو اللّٰہ تعالیٰ پر اور آخرت کے دن پر یقین رکھتے ہیں نماز ادا کرتے ہیں زکوٰۃ دیتے ہیں مسجد کی تعمیر پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت میں محل کی خوشخبری سنائی کاماریڈی ضلع کے موضع اپلوائی میں نو تعمیر شدہ مسجد کے افتتاحی جلسہ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے مجاہد ملت حضرت مولانا ابرارالحسن صاحب رحمانی وقاسمی دامت برکاتہم صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے ان خیالات کا اظہار کیا خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم اپنے گھر کی تعمیر کی فکر کرتے ہیں اس سے کہیں زیادہ اللّٰہ کے گھر کی تعمیر اور اسکی آبادی اور اس کی خدمت کی فکر کریں مسجد کی تعمیر میں کسی طرح بھی حصہ لینے والا اس خوشخبری میں شامل ہے واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ بادشاہ نے مکمل مسجد بنانے کا عزم کیا اور کسی سے بھی کسی قسم کا تعاون نہ لینے کا عہد کیا اور اپنے صرف خاص سے مکمل مسجد بنائی، ایک مزدور آدمی اس کی یہ خواہش اور چاہت تھی کہ میں بھی کسی طرح مسجد کی تعمیر میں حصہ لوں اس نے رات میں چند اینٹ لے جاکر مسجد کے اینٹوں میں رکھ دئیے بادشاہ نے خواب دیکھا کہ جنت میں محل ہے اور سامنے دوسرا محل ہے تحقیق پر معلوم ہوا کہ گاؤں کا مزدور نے اپنی مزدوری سے اینٹ خرید کر مسجد میں لگائی جس پر اللہ نے اس کے لئے بھی جنت میں محل بنادیا
حضرت مولانا مفتی سعید اکبر صاحب نقشبندی دامت برکاتہم نے افتتاحی کلمات میں مبارک باد پیش کی بالخصوص مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے ذمہ داران و جناب محمد سعید الدین وحید الدین صاحبان کی جنہوں نے اپنے والد گرامی الحاج حسن الدین صاحب کے نام پر صدقہ جاریہ کیلئے یہ مسجد تعمیر کروائی تفصیلی خطاب کرتے ہوئے دینی تعلیم و اسلامی تربیت اور دینی مزاج اور ماحول بنانے کے لئے مستقل جدوجہد اسی طرح پیارو محبت کی فضا کو بنانے کیلئے بہترین اخلاق کے مظاہرہ کی تلقین کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف فرمامقرر مولانا عبد الناصر صاحب مظاہری صدر جمعیت علماء محبوب نگر نے تلگو اور اردو میں کلیدی خطاب فرمایا جسمیں آپ نے گیتا وغیرہ کے اشلوک پڑھ کر سنائے اور کہا کہ پیاے آقا حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعیثت سے 3/ہزار سال قبل ہی پیشن گوئی کی گئی کہ حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں تشریف لانے والے ہیں جن کی صفات بالخصوص دنیا میں چین سکون اور آخرت میں سرخروئی اسلام امن شانتی کا مذہب ہے یوم آخرت کے استحضار پر بندہ سرخرو ہو سکتا ہےحافظ محمد عمران کے قرأت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا، جناب عزیز الدین صاحب، حافظ ابرار صاحب، حافظ علیم الدین صاحب نے ہدیہ نعت پیش کی، الحاج مقصود احمد خان رکن شوریٰ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا، مولانا نظر الحق صاحب نگران مجلس تحفظ ختم نبوت نے جلسہ کی کارروائی چلائی، جناب محمد عبدالماجد صاحب انجینئر حیدرآباد اور ڈاکٹر محمد جمال صاحب بطور مہمان خصوصی مسجد کے افتتاح میں شرکت کی، حافظ محمد عبدالواجد علی حلیمی رکن تاسیسی مجلس تحفظ ختم نبوت نے ظہر کی نماز کی امامت کے ذریعہ مسجد کا افتتاح کیا، حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کی رقت انگیز دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا، محمد عبدالواجد علی خازن مجلس، الحاج سید عظمت علی سکریٹری مجلس حافظ محمد یوسف حلیمی، مرزا حفیظ بیگ رکن بلدیہ، محمد سلیم الدین رکن بلدیہ، محمد آصف اور لڈو بھائی کونسلر کے علاوہ مقامی حضرات نے مہمانوں کا استقبال کیا، مولانا شیخ حسین اشرفی، حافظ محمد امتیاز صاحب کاشفی، مولانا منظور عالم مظاہری نے شرکت کی، مسجد کے تعمیر کنندگان جناب شیخ سعید الدین و جناب شیخ وحید الدین اور ان کے چچا اور دیگر افراد کو مقامی مسلمانوں اور مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے ذمہ داروں کی جانب سے شال پوشی کرتے ہوئے کلمات تحسین پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے