اسلامی عقائد و دینی شعائر کا قدر شناس بننے، سماج کے تئیں اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے ویمنس فیسٹیول میں شامل ہوں

جماعت اسلامی ہند ممبئی حلقہ خواتین کی جانب سے ویمنس فیسٹیول بعنوان "اے بنتِ حرم تو جاگ ذرا” کے اختتامی اجلاس و کلیدی خطاب کی تقریب 9 جنوری ۲۰۲۲ کو زوم ایپ پر منعقد ہوگی

اللہ تعالیٰ کی جانب سے عورتوں کو انتہائی اہم مرتبہ اور درجہ سے سرفراز کیا گیا ہے لہٰذا اُن میں مقصدِ حیات کی لگن اور بیداری کا احساس مستقل جاری رہنا بے حد ضروری ہے۔ جماعت اسلامی ہند حلقہ خواتین ممبئی سینٹرل زون کے تمام ہی مقامات پر ویمنس فیسٹیول مہم کے طور پر منایا گیا ۔فیسٹول کا اصل مقصد خواتین میں دینی و علمی بیداری،صلاحیتوں کا ارتقاء، عصرِ حاضر میں اہم اور نمایاں رول کی ادائیگی ،تہذیبی و ثقافتی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے سماج کی تشکیلِ نو میں مُنظم ذمّہ داری ادا کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔ یوں تو سینٹرل زون کا اختتامی اجلاس کُرلا کے نور لان میں ہونا طے تھا لیکن حکومت کی کورونا کے متعلق گائیڈ لائن کے چلتے اُسے آنلائن زوم ایپ پر لینا طے کیا گیا ہے۔
سینٹرل کے علاقوں میں کُرلا،ساکی ناکہ، وکرولی، گوونڈی، چیتا کیمپ، بھانڈوپ، ٹیگور نگر، واشی اور نوی ممبئی پر مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ سرگرمیوں میں محلّہ کی سطح پر اجتماعات، ورک شاپس، انفرادی و اجتماعی ملاقاتیں، اسکول کالج و ٹیوشن میں لیکچرز، پمفلٹس کی تقسیم اور دیگر سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ مختلف مقابلوں ( مہندی مقابلہ، کلیور کوک،جویلری مکینگ، فنِ خطاطی، سپیلنگ کے مقابلے، لوری، فی البدیہہ تقاریر، تصویر کشی مع عنوان ) کا انعقاد بھی طے شدہ تھا جسے وقتی طور پر ملتوی کیا گیا ہے ۔ مستقبل میں اُن کا انعقاد کیا جائے گا۔

مکرمی! سینٹرل ممبئی کے ویمنس فیسٹیول کا اختتامی اجلاس(کلیدی خطاب) زوم ایپ کے ذریعے اور یو ٹیوب پر NOBLE REEL چینل پر 9 جنوری ۲۰۲۲ کو دوپہر 3 بجے منعقد کیا جائے گا۔ آپ تمام سے بڑے پیمانے پر اِس آنلائن ویمنس فیسٹیول کے اجلاس میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

جماعت اسلامی ہند حلقہ خواتین ممبئی شہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے