قاضی ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے غرباء میں کمبل تقسیم

بلگرام /ہردوئی(ایس این بی)
گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی قصبہ کے بی جی آر انٹر کالج کے میدان میں قاضی ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے غرباء اور ضرورت مندوں کے درمیان کمبل سوئٹر شال وغیرہ تقسیم کئے گئے اس سخت سردی میں گرم کپڑے پاکر لوگوں نے سوسائٹی کے ممبران کو دعاؤں سے نوازاسوسائٹی کے صدر قاضی محمد فاضل نے بتایا کہ ضرورتمندوں کے درمیان کمبل وغیرہ تقسیم کرنے کا مقصد معاشرہ میں ہمدردی محبت اور قربانیوں کا پیغام پھیلانا ہے قصبہ میں قائم یہ سوسائٹی گزشتہ کئی برسوں سے گرم کپڑے تقسیم کرکے غرباء کو سخت سردی سے بچنے میں راحت پہونچانے کا کام کررہی ہے انہوں نے بتایا کہ بلا تفریق مذہب ومسلک مختلف میدانوں میں انکی سوسائٹی انسانی خدمات کا نمایاں کام انجام دے رہی ہے اس موقع پر محمد فاضل محمد غفران بلگرامی شوم موریہ عبید ظہوری ڈاکٹر علی موز ڈاکٹر محمد وسیم وغیرہ موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے