ممبر بن كر استفاده كرنے كى أپيل
مولاناارشدعلى قاسمى مديرتحريرفيضانِ ولى اللّہ
وسكريٹرى جمعيۃ علماء نظام آباد
الحمدللہ رسالہ فيضان ولى اللہ كا دوسرا شمارا طباعتى مختلف مراحل كى تكميل كے بعد منظرعام كيليۓ تيار هے گرچہ بوجوهِ چند اپنے اشاعت كے وقت سے تاخير ضرور هوئ هے ليكن بفصلہ تعالى وتقدّس اب قارئين كرام كيليۓ انتظار كى گهڑياں ختم هوا چاهتى هيں . هم منتظمينِ رسالہ تاخير پر معذرت خواه هيں ان شاءاللہ اميدإينكہ مستقبل ميں طۓ شده وقت سے زياده تاخير نهى هوگى بس آپ قارئين ومحبين احباب سے همت افزائ اور دعاوں كى سخت ضرورت هے …
راقم الحروف يہ وضاحت كۓ دينا مناسب سمجهتا هيكہ يہ رسالہ شفيق الملّت واستاذ الاساتذه حضرت مولانا سيّدولى اللّہ صاحب قاسمى رحمۃ اللّہ عليہ كے نام سے منسوب اور انہيں كى حيات وخدمات كے حوالہ سے اسكى نشرواشاعت كا آغاز كيا گيا هے چونكہ پورے ضلع بهر ميں بلكہ قرب وجوار كے ديگر اضلاع كو بهى مولانا مرحوم كى همہ جہت خدمات سے استفاده حاصل تها يہى وجہ هيكہ حضرت رحمة اللہ عليہ كے شاگردين ومحبين ومتعلقين اور فيض يافتہ گان كى كافى تعداد جگہ جگہ موجود هے تبهى اللہ كے فضل وكرم سے مذكوره رسالہ كى اشاعت كا حسنِ اقدام كيا گيا جسكو ابهى فى الحال سہ ماهى مجلّہ كى ترتيب پر ركها گيا هے جسكا سہرا رفيق محترم مولانا رضوان القاسمى صاحب ناظم دارالعلوم بچكنده كے سر جاتا هے اور دارالعلوم بچكنده هى اس فيضان ولى اللہ كا منبعِ طباعت ومركزِ اشاعت هے اور يہ رسالہ إسى اداره كا دينى اصلاحى فكرى علمى وتحقيقى ترجمان بهى هے فللہ الحمد على ذالك …
اور مزيد يہ بهى عرض كرتا چلوں كہ إس رسالہ كا آغاز هم انتظاميہ كيليۓ بلكل ايك نيا تجربہ اورجديدجہدكارى هے، ليكن توكّل على اللہ وباعزم حوصلہ آغازِمجلّہ پر اقدام هوا الحمدللہ تاكہ جوفكر واحساس دل ودماغ پر چهايا هوا تها اسكو بروۓكار لاكر عملى جامہ پہنایا جاۓ اور يہ بات بهى متصوّر تهى كہ آج كے ماڈرن دور ميں لوگوں ميں جدّت پسندى كا مزاج غالب هے اور دينى واسلامى معلومات كا فقدان پايا جارها هے اور مشاهده ميں بهى يہ بات هيكہ كتب بينى وشوقِ مطالعہ مسلم معاشره ميں ايك طرح سے عنقاء سا هوگيا هے ضخيم كتابوں اور جلدوں سے بے توجهى وعدمِ دل چسپى كافى حد تك بڑھ گئ هے ليكن مختصر مفيد وسہل كوئ عبارت ياىشاٹ انداز پر مبنى ايمان وعمل كو برانگيختہ كرنيوالا كوئ صوتى يا صورتى ميسج هو يا دينى واسلامى حميت كو ببدار كرنے والا كوئ پيغام هو تو اس بے دينى ولاشعورى كےدور ميں بهى اسطرف رمق ابهى زنده هے اور آج عوام الناس كى طبيعتيں بهى اسى جانب مائل هيں وه دين كے بارے ميں مختصر ونافع تحرير ياجامع پُر اثركلام كو پسندكررهے هيں اور قبول بهى كررهے هيں … خير
ايسے حالات واقعات كے تناظر ميں مختصرومعتبر كتابچے و رسالوں كى اهميت وافاديت وضرورت اپنى جگہ مسلّم هے اور ياد رهے كہ فيضان ولى اللہ بهى اسى تحريك كا ايك ادنى سا حصّہ هے … بس دعاء هيكہ اللّہ تعالى قبوليت تامہ عطاء كرے … آمين
اور سبهى احباب سے بالخصوص ضلع نظام آباد اور ضلع کاماریڈی كى عوام وخواص سے اپيل هيكہ فيضان ولى اللہ كے ازخود ممبربنيں اور اوروں كو بهى ترغيب دلاكر معاون بنيں اور استفاده فرمائيں ان شاءاللہ ضرور عنداللہ ماجور هونگے … جزاكم اللہ