دفتر جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی پر تقریب یوم جمہوریہ ہند

محمد جاوید علی رکن شوری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے رسم پرچم کشائی انجام دی۔
ملک اور قوم کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کریں۔
حافظ محمد فہیم الدین منیری نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کا تقریب یوم جمہوریہ ہند سے خطاب۔

کاماریڈی: 26 جنوری
( )ملک وقوم کو انگریزوں سے آزاد کرانے کے لئے ہمارے اکابر نے بے شمار قربانیاں دی، جب کہیں جاکر ملک آزاد ہوا، باشندگانِ ملک میں اپنے اپنے مذہب کلچر زبان کے اعتبار سے محفوظ رہ کر آزادی کی زندگی گذار رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی تلنگانہ کے دفتر واقع مدرسہ مصباح الہدیٰ مسجد نور اندرانگر کالونی کاماریڈی میں یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، محمد جاوید علی صاحب رکن شوری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے رسم پرچم کشائی انجام دی، نیز اس موقع پر حافظ فہیم الدین منیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا سیکولر اور جمہوری نظام نافذ کرانے میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر صاحب کی صدارت میں جمعیۃ علماء ہند کا کردار اور رول نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، جمعیۃ علماء کے ناظم عمومی مولانا حفظ الرحمنؒ سیوہاروی نے بحیثیتِ رکن دستور ساز اسمبلی ملک کے اقلیتوں کو مراعات دلانےمیں نمایاں حصہ لیا، چنانچہ آئین ہند کےابتدائی حصے میں صاف صاف یہ لکها گیا ہے کہ "ہم ہندوستانی عوام تجویز کرتے ہیں کہ انڈیا ایک آزاد، سماج وادی، جمہوری ہندوستان کی حیثیت سے وجودمیں لایا جائے، جس میں تمام شہریوں کیلئے سماجی، معاشی، سیاسی، انصاف، آزادیِ خیال، اظہار رائے، آزادیِ عقیدہ، ومذہب وعبادات، انفرادی تشخص اور احترام کو یقینی بنایا جائے گا اور ملک کی سالمیت ویکجہتی کوقائم ودائم رکها جائیگا، جمہوری نظام کا بقاء اور اسکی حفاظت تب ہی ممکن ہے جب کہ ہم اس پر عمل پیرا رہیں، اسکے لئے ہمیں بھی اکابر کی طرح قربانی دینا ہوگا۔ محمد جاوید علی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور کہا کہ یوم جمہوریہ اور اسکی تاریخ سازی میں اکابر جمعیۃ کی بے پناہ قربانیاں ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب ملک کے دستور کا تحفظ کریں، اس دستور، نظام اور اسکے عمل میں لانے کے لئے بڑی کاوشوں اور دور اندیشیوں سے کام لیا گیا، اسی لئے آج ہم اپنے تشخص کے ساتھ محفوظ ہیں، نائب ناظم حافظ عبدالواجد علی حلیمی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا
اس موقع پر مفتی خواجہ شریف مظاہری، صدر ضلعی جمعیۃ علماء میدک، مولانا نظرالحق قاسمی صدر جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی، مولانامنظور عالم مظاہری، جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی، حافظ مجاہد منہاجی استاد مدرسہ مصباح الہدیٰ، حافظ مشتاق حلیمی، حافظ یوسف انور حلیمی، نائبین صدور جمعیۃ علماء کاماریڈی، حافظ تقی الدین منیری سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی، حافظ عبدالحلیم، حافظ سراج، محمد افضل، سید حنیف صدر جمعیۃ حلقہ نور، عبدالماجد خان، محمد حمزہ، بابو جانی، سید مصباح الدین رکن مدرسہ، محمد خورشید صدر جمعیۃ علماء بھکنور، محمد عارف، عبدالحفیظ، عزیز، ساجد، شیخ اسماعیل بھائی صدر جمعیۃ حلقہ بلال، سمیر، حافظ محمد عدنان ذاکر حسینی سکریٹری جمعیۃ علماء ودیگر موجود تھے۔حافظ محمد خواجہ یاسین حلیمی سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، جبکہ محمد فیروزالدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے