بلیا: 3اپریل، ہماری آواز(نمائندہ)
آج مورخہ 3اپریل 2021مطابق 2شعبان 1442بروز سنیچر صبح ساڑھے سات بجے جامع مسجد اوپر ٹولہ میں مولوی سفیان ارریاوی سلمہ کے ذریعہ 9ماہ کی قلیل ترین مدت میں قرآن کریم حفظ مکمل کرنے کی عظیم نعمت اور تاریخی سعادت حاصل کرنے کے سنہری موقعہ پر پروقار دعائیہ مجلس کااہتمام کیاگیا۔ مجلس کاآغاز مولاناشاداب اظہر رحمانی امام وخطیب جامع مسجد اوپر ٹولہ نے تلاوت کلام اللہ سے کیاجبکہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت حافظ شمس تبریز صاحب نے پیش کیا۔ مفتی احسن قاسمی نے قرآن کے تقدس پر تقریرکی اورقلیل مدت میں حافظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے حافظ سفیان سلمہ سے متلعق بتایا کہ وہ ایشیاء کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند میں زیرتعلیم ہیں، کروناوائرس کی وجہ سے مدارس بند ہوجانے کے بعد موصوف حفظ قرآن جیسی عظیم نعمت کوحاصل کیا۔ اس کے بعد نائب قاضی شریعت مفتی محمد شبیر انور قاسمی نے قرآن کی عظمت پر روشنی ڈالتے ہوئے حصول قرآن کے لیے صحابہ کرام کی محنت ومشقت اور جانفشانی کابہت تفصیل سے ذکر کیا ۔اور مثالی و تاریخی سعادت مندی پر مولوی سفیان سلمہ کومبارکباد پیش کرجذبہ ولگن کی ستائش کی اور روشن مستقبل کی دعا کیساتھ اپنے فیض سے ایک دنیا کو سیراب کرنے کی قوی امیدجتائی۔ آخرمیں ختم قرآن کے لیے جو سورتین بچی ہوئی تھیں اس کو موصوف کے برادر کلاں و حفظ کلام اللہ کے استاذ مولاناشاداب اظہررحمانی نے ختم کروایااور قیمتی نصائح سے نوازا،اور قاضی شریعت حضرت مولاناعبدالعظیم حیدری صاحب دامت برکاتہم کی دعاپر مجلس ختم ہوئی۔ موقع پر اطراف کے علمائے کرام اور دانشوران کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ جن میںمفتی واصف قاسمی، مفتی محمد قاسمی، مفتی شاداب قاسمی، مولانامحمداشرف قاسمی، ڈاکٹر آفاق، ڈاکٹر نہال اختر، انجینئرثاقب، جناب ارشد، ماسٹرنجم الہدی، ماسٹرشبیراحمد، ماسٹرعقیل احمد، ماسٹرشاکر،جناب حسن صاحب،شمیم،ڈاکٹرعبدالحنان، محمدآفاق، نسیم خان کے نام قابل ذکرہیں۔ سبھوں نے اس مثالی کامیابی پر حافظ سفیان سلمہ کو مبارکباد پیش کیا اور نیک خواہشات کااظہار کیاساتھ ہی حافظ موصوف کو گلے لگاتے ہوئے روشن مستقبل کی دعائیں دی۔