سرینگر میں سیمینار کا انعقاد! جنگلی حیات کے تئیں معاشرے میں شعور پیدا کرنے کی اشد ضرورت: مقررین

سرینگر: 3مارچ، ہماری آواز(مجتبیٰ علی)
گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول گنڈ حسی بٹ جنگلی حیات کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا ۔ جس میں طلبا اور اساتذہ حضرات کی ایک تعداد نےشرکت کرکے جنگلی حیات کے تئیں اپنی دلچپی کا ااظہار کیا۔تقریب میں اساتذہ حضرات اور طلبا نے جنگلات اورجنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی ۔مقررین نے کہا کہ جنگلی حیات کے عالمی دن منانے کا مقصدان کا تحفظ اور ان کی نسل کشی کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرناہے۔لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ کاعالمی دن صرف ایک رسم تک محدود رہ گیا ہے ۔مقررین نے ماحولیات میں جنگلات اور جنگلی حیات کے کردار پر روشنی ڈالی اورکہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے معاشرے میں شعور پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔مقررین نے کہا کہ خود غرض عناصر نے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کرکے جنگلی حیات کی افزائش نسل پر سوالیہ نشان لگایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جنگلی حیات انسانی بستیوں کی جانب رخ کرکے قیمتی جانوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات اورجنگلات کی اہمیت مسلمہ ہےلہذا جنگلات اور جنگلی حیات کی بقاکے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔اس موقعہ پر اسکول کےایکو کلب کی جانب سےجنگلی حیات کی اہمیت کے موضوع پر ایک پینٹگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔جس میںطلبانے جنگلات اورجنگلی حیات کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کیا۔سیمنار میں نظامت کے فرائض سید تنویر اندرابی نے انجام دئے۔اور مقررین میں ڈاکٹرسوریہ بسو ،ڈاکٹر دلشادہ،سبرینہ عنایتی اورمظفر احمدکے نام قابل ذکر ہیں۔پروگرام کےاختتام پرہائیر سکینڈری اسکول کے پرنسپل میر شبیر احمدشرکا کا شکریہ ادا کیا۔صدارتی تقریب میں میر شبیر احمد نے کہا کہ اس وقت ماحولیات کے حوالے سے شدید خطرات لاحق ہیںلہذا بنی نوع انسان کو ہر قسم کےنباتات،آبی اور جنگلی حیات کو بچانےکی پہل کرنی چاہئے۔پرنسپل نے آخر پرپینٹنگ مقابلہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کوتوصیفی اسناد سے نوازا۔