مجاہد ختم نبوت مولانا ابرار الحسن صاحب رحمانی مدظلہ صدر اجلاس ودیگر مہمان خصوصی کی شرکت
مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی
کاماریڈی(تلنگانہ) 11مارچ، ہماری آواز
مسجدوں کو وہی لوگ آباد کرتے جو اللہ پر یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں شیخ شبیر جنرل سکریٹری انتظامی کمیٹی مسجد بلقیس جہاں نرمال کی اطلاع کے مطابق مجلس تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کاماریڈی کے زیرنگرانی جناب سید ذاکر حسین صاحب کاماریڈی کے مخلصانہ تعاون سے تعمیر شدہ مسجد بلقیس جہاں نرمال کا جلسہ افتتاح بصدارت مقرر شعلہ بیاں مجاہد ملت حضرت مولانا ابرارالحسن صاحب رحمانی دامت برکاتہم صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی زیر نگرانی حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی بتاریخ 9 شعبان المعظم ۱۴۴۳ھ مطابق13/مارچ 2022ء بروز یکشنبہ منڈل گمبھیراؤ پیٹ ضلع سرسلہ ان شاء اللہ منعقد ہوگا، جس میں بحیثیت مہمانان خصوصی نمونہء اسلاف مقرر شیریں بیان حضرت مولانا مفتی اعتماد الحق صاحب قاسمی دامت برکاتہم و محترم مولانا مفتی محمود زبیر قاسمی صاحب جنرل سکریٹری جمعیہ علماء تلنگانہ وآندھرا وتلگو مقرر حضرت مولانا عبدالناصر صاحب مظاہری دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر کے خصوصی خطابات ہوں گے، جبکہ مدعوئین خصوصی کی حیثیت سے محترم جناب حافظ عبدالسمیع صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع سدی پیٹ، محترم جناب حافظ لئیق احمد خان صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء نظام آباد، محترم جناب حافظ عالیجناب محمد عبدالماجد صاحب انجینئر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی، محترم جناب حافظ وسیم الدین صاحب دامت برکاتہم معتمد جمعیۃ الحفاظ کریم نگر، حافظ عبدالرحمن حلیمی صدر جمعیۃ علماء ضلع میڈچل، حافظ جہانگیر فیضی حلیمی خازن جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا شرکت فرمائیں گے، اسی طرح مفتی محمد خواجہ شریف صاحب مظاہری صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک، و ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی قرآت کلام پاک اور جناب مولانا ابوالکلام صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع سرسلہ، و امام و خطیب جامع مسجد گمبھیراؤ پیٹ انشاء اللہ ھدیۂ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے، محترم مفتی محمد عمران خان صاحب قاسمی صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی استقبالیہ کلمات پیش فرمائیں گے، اور نظامت کے فرائض محترم مولانا نظر الحق صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی، ونگران مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی انجام دیں گے۔
محمد قاسم صدر محمد مصطفی سکریٹری یدل حسین نائب صدر و انتظامی کمیٹی ومسلمانان نرمال نے عامۃالمسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی ہے۔
9866505757
9502275642__________9440659786