انتظامی کمیٹی مسجد بلقیس جہاں نرمال کا اظہار تشکر

صدر انتظامی کمیٹی بلقیس جہاں نرمال منڈل گمبھیراؤ پیٹ ضلع راجنا سرسلہ محمدقاسم، نائب صدر محمد یادل حین، معتمد شیخ شبیر، خازن محمدآصف مصطفی، اراکین احمد حسین، رفیق، احمد، سعداللہ، سید رحیم، احمد، سہیل وغیرہ نے مسجد بلقیس جہاں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے مقررین، علماء دین، حفاظ، اطراف واکناف کے مساجد ومسلم کمیٹیوں کے ذمہ داران، آئمہ مساجد، اور دیگر تمام افراد بالخصوص مجلس تحفظ ختم نبوت کے ذمہ داران، اور نوجوانان گمبھیراؤ پیٹ کا شکریہ ادا کیا، نیز ان تمام کے بھی مشکور ہیں جنھوں نے اپنا قیمتی وقت کو نکال کر مسجد کے افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اس منعقدہ جلسہ کو کامیابی سے ہمکنار کیا، معتمد مسجد بلقیس جہاں شیخ شبیر نے جلسہ کے مقررین مجاہد ختم نبوت مولانا ابرار الحسن ررحمانی مولانا عبدالناصر مظاہری صاحب محبوب نگر کا شکریہ ادا کیا، کہ آپ باوجود اپنی مصروفیات ہمیں وقت عنایت فرماکر اجلاس کو کامیاب فرمایا۔
اللہ تعالی تمام حاضرین اجلاس اور معاونین اجلاس وتعمیر مسجد کی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے۔
جزاءک اللہ تبارک و تعالی بہت بہت شکریہ