سندیلہ۔تلوئیاں خورد میں واقع مدرسہ گلشن وارثیہ میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پروگرام منعقد ہوا۔پیر کی صبح قرآن خوانی، فاتحہ خوانی، قل شریف سرکار وارث پاک رحمتہ اللہ علیہ لنگر اور تبرک تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد ادریس وارثی مرحوم کی یاد میں ایک پروگرام کا اہتمام ہوا جسکی صدارت سماجی کارکن اور بزمِ مسلم سندیلوی کے صدر عبد الولی صدیقی نے کی۔قاری شکیل وارثی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔مہمان خصوصی ڈاکٹر زبیر سندیلوی رہے۔پروگرام کی شروعات حافظ جنید کے زریعے تلاوت قرآن کریم سے ہوئی۔ غلام حسین سہیل سندیلوی، حسنین سندیلوی، حافظ فیضان،حافظ توقیر، حافظ آصف، مولوی نضام الدین وغیرہ نے اپنا نعتیہ کلام سنایا۔ پروگرام کے صدر عبد الولی صدیقی نے ڈاکٹر ادریس وارثی مرحوم کی حیات وخدمات پر روشنی ڈالی۔ا نھوں نے کہا ڈاکٹر ادریس وارثی مرحوم کے زریعے مدرسہ کا قیام انکی قوم کے بچوں کی تعلیم کے لئے فکر کو اجاگر کرتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اپنے لیے تو دنیا جیتی ہے جو دوسروں کا خیال کرے نیء نسلوں کے بارے میں سوچے۔یہ بڑی سوچ ہے۔رات میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جلسہ زیر صدارت علامہ مولانا مہدی حسن کے زریعے تلاوت قرآن پاک کے بعد شروع ہوا۔جسکی نظامت فرحت محمود حسن نے کی۔ خصوصی خطاب علامہ مولانا مظفر حسین نے کیا۔ اختتام پر ڈاکٹر ادریس وارثی مرحوم کے صاحبزادگان محمد نسیم وارثی، محمد سلیم وارثی ، محمد معین وارثی ناظم اعلیٰ قاری محمد شکیل وارثی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔