26 مارچ 2022
شیواجی نگر گوونڈی
آکسفورڈ انٹرنیشنل اسکول و مومنہ فاؤنڈیشن کی جانب سے شیواجی نگر گوونڈی میں ایک تقریب کا انعقاد۔۔ ہونہار طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی گئی، علاقے کے نوجوان لیڈروں و اساتذہ اکرام کو انعام و سرٹیفکیٹ دے کر حوصلہ افزائی کی گئ نیز کیریئر گائیڈنس بھی کیا گیا۔۔۔اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب ابو عاصم آ عظمی رہے انہونے نے اپنے اہم تاثرات لوگو کے سامنے رکھے۔۔۔ جناب احسان سید نے طلبہ کو اپنے تقریر سے رہنمائی کی۔۔آپ کو بتا دیں کی اس تقریب کی اینکرنگ جناب مدثر علی (شاعر و افسانہ نگار) نے کی۔۔۔
تقریب کی شروعات جناب رئیس خان (بانی آکسفورڈ انٹرنیشنل اسکول و مومنہ فاؤنڈیشن) کے افتتاحی کلمات سے ہوئی۔۔۔۔ ان کے بعد آئیڈیا آف ایجوکیشن پر جناب یاسر منصوری (ممبر SIO اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا) نے اپنے تاثرات پیش کئے۔۔۔ فرزین اعظمی نے اپنے خیالات لوگوں میں پیش کئے۔۔۔۔لائبریری سپورٹ و مینٹل ہیلتھ پر جناب ارشاد شیخ اور وجۓ سر نے اہم نکات پیش کئے۔۔۔محترمہ زیب النساء (پرنسپل انجمن اسلام پولٹکنیکل ) نے ٹیکنیکل نالیج پر طلبہ کی رہنمائی فرمائیں۔۔۔۔ایڈوانٹیج آف نیٹورکنگ پر جناب رئیس خان نے بے حد مفید معلومات پیش کئے۔۔۔۔
تقریب کا اختتام و شکریہ جناب رئیس خان نے کئے۔۔۔
اس تقریب سے طلبہ، نوجوانوں اور اساتذہ میں کافی خوشی رہی۔۔۔ان کا حوصلہ بلند ہوا۔۔۔علاقے کے لوگوں نے اس تقریب کی خوب پذیرائی کی۔۔۔اسی طرح کی اور تقریبات کے خواہش مند ہیں۔۔۔آپ کو بتاتے چلے کی اس پروگرام میں محترمہ ورشا گائیکواڈ کے بھی آنے کا تواقع تھا۔۔۔تاہم کسی مصروفیت کی بنا پر شریک نہ ہو سکیں۔۔۔
علاقے کے ہونہار طلبہ جنہونے کسی قومی سطح کے امتحان میں اچھی کار کردگی کی انھیں سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔۔۔سوشل ورکر نوجوان کو بھی سرٹیفکیٹ دے کر خوب سراہا گیا۔۔۔علاقے کے ٹیچروں کو بھی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔۔۔۔
مدثر علی، ممبئی