مدرسہ اسلامیہ قاسم العلوم مڑھیا پہانی میں دار العلوم دیوبند کے اساتذہ کی آمد

پہانی/ہردوئی: 28 مارچ، ہماری آواز(اسماعیل ندوی)
مدرسہ اسلامیہ قاسم العلوم مڑھیا اٹارہ پہانی میں دارالعلوم وقف دیوبند کے اساتذہ کرام کی آمد پر ایک دینی نشست کا انعقاد کیا گیا ۔
منعقدہ نشست میں کلیدی خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانا و مفتی محمد عارف نے کہا فرمان نبوی ہے کہ تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے، اس لئے قرآن مجید کی تعلیم پر امت مسلمہ کو خصوصی توجہ مرکوز کرنی چاہیے، مولانا نے کہا جو قرآن کی تلاوت کرتا ہے حدیث پاک میں ہے کہ اس کو انعام یہ دیا جاتا کہ ایک حرف کے پڑھنے پر دس نیکیاں ملتی ہیں، اور اگر کسی کو پڑھنے میں دشواری ہے تو اس کے لئے دہرا اجر ہے ایک قرآن مجید پڑھنے کا دوسرے پڑھنے میں مشقت برداشت کرنے کا،دارالعلوم وقف دیوبند کے دوسرے استاذ حدیث مولانا قاری محمد واصف قاسمی نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر مفتی محمد جاوید قاسمی مہتمم مدرسہ الجامعۃ الاسلامیہ اصحاب صفہ واجد نگر ،مدرسہ اسلامیہ قاسم العلوم مڑھیا اٹارہ کے ناظم مولانا و مفتی محمد اسلم غازی قاسمی، صدر المدرس مولانا و مفتی محمد شوکت قاسمی، مولانا محمد عباس حقی، قاری محمد تنویر، جاوید علی، حاجی سردار علی، اشرف علی، محمد نسیم غازی، منشی عبد الرزاق، محمد واجد ودیگر افراد بطور خاص موجود رہے۔