بزم ارباب ادب اٹوا کی 64 واں آن لائن طرحی مشاعرہ

بزم ارباب ادب اٹوا کی 64ویں طرحی نشست کا آن لائن تحریری مشاعرہ وہاٹس ایپ گروپ” بزمِ ارباب ادب اٹوا“ میں جناب صغیررحمانی صاحب کی صدارت اور جناب سیِّد عزیزالرّحمٰن عاجز کی نظامت میں منعقد ہوا جس میں شعرآ ٕ نےمصرعِ طرح”بتادے توہی اے ظالم تڑپنے کی اداکیا ہے“پر اپنااپنا کلام پیش کیا چنندہ اشعار اردوادب کے باذوق قارٸین کی بصارتوں کےحوالے ہیں ۔

نظارے رشکِ جنت ہیں تمہارے شہرکےلیکن
ہمارے گاؤں کی جیسی وہاں آب وہوا کیا ہے
جمال قدوسی

میں اک سایے کے پیچھے بھاگتا رہتا ہوں دانستہ
سمجھ میں کچھ نہیں آتا کہ آخرماجرا کیا ہے
صغیررحمانی

جہاں میں آج کھیلی جارہی ہے خون کی ہولی
کہاں ہیں امن کے پیغامبر ان کا پتا کیا ہے
ظہیررحمانی

اسی کےپیرہن کاایک پرتو مل گیا گل کو
نہیں تو نسترن،بیلا،چمیلی میں رکھا کیا ہے
التجاحسین نورصدیقی

قدم رکھوتوپہلے عشق کےدریاۓ آتش میں
سمجھ میں آۓگا سب کچھ وفاکیا ہے دغاکیا ہے
سیِّدعزیزالرّحمٰن عاجز

محبت کا دیا طوفان سے ٹکراکےجلتا ہے
بجھاسکتی نہیں اس کو کوٸی آندھی،ہوا کیا ہے
جمال اجمل

بلندی معرفت کی مل گٸی ہےجس کو دنیامیں
اسے تقدیرسےاپنی کوٸی شکوہ گلہ کیا ہے
ارشداقبال
سکندر سے کوٸی پوچھے حقیقت کیا ہےدنیاکی
حکومت مشرق ومغرب میں بھی کرکےملاکیا ہے
عبدالمبین مبیں

اس موقع پر جناب ہدایت اللہ شمسی صاحب ڈاکٹر ایاز صاحب نور صاحب، عبدالرقیب صاحب، ضیا ٕ راشدی صاحب، ڈاکٹرجاویدکمال صاحب، مستقیم صاحب، صابر جلال پوری صاحب، نعیم احمد صاحب، جناب ڈاکٹر شمس رحمان صاحب، جناب ضمیر قاسمی صاحب، جناب فیضان اسد صاحب وغیرہ شریک رہے۔