زبان ایک نعمت ہے اس کا صحیح استعمال کریں۔حافظ تنزیل الرحمن حجازی

فلاح انسانیت ایجوکیشنل ٹرسٹ اٹوا سدھارتھ نگرکے بینر تلےکل بتاریخ 21مارچ 2022ء بروز سوموار موضع پٹنہ جگنا دھام ضلع سدھارتھ نگر میں ایک دینی واصلاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت فضیلتہ الشیخ عبد القادر مدنی حفظہ اللہ فرما رہے تھے۔
نظامت کی ذمہ داری معین الدین سلفی حفظہ اللہ نے سنبھالی۔
قرآن کی تلاوت سے اس بزم کا آغاز ہوا جس کے لیے قاری محمد مقیم سنابلی کو دعوت دی گئ نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مولانا کلیم اللہ ریانی کو مدعو کیا گیا۔
پھر تقریری سلسلہ شروع ہوا نماز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فضیلتہ الشیخ عبد الحسیب سنابلی نے کہا کہ نماز عین ایمان ہے نماز کسی بھی حال میں معاف نہیں جنگ وجہاد کے میدان میں بھی اس فریضہ کو ادا کرنا ہے نماز کے بے شمار دنیوی و اخروی فوائد بیان کیے۔
بعدہ فضیلۃ الشیخ تنزیل الرحمن حجازی حفظہ اللہ نے غیبت جیسے حساس موضوع پر ایک مدلل خطاب فرماتے ہوے بیان کیا کہ زبان ایک نعمت ہے اس کا صحیح استعمال کرنا چاہیے لیکن اس زبان کا آج بہت غلط استعمال ہو رہا ہے جیسا کہ سماج ومعآشرہ میں غیبت چغل خوری گالی گلوج بیہودہ گوئ جیسی برائیاں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے جبکہ غیبت بہت خطرناک وبا ہے اس سے بچنا ضروری ہے
اس موقع پر فضیلتہ الشیخ معین الدین سلفی حفظہ اللہ نے عمل کی قبولیت کی شرائط کا تذکرہ کیا اور کہا کوئی بھی عمل صالح اللہ کے یہاں اسی وقت قابل قبول ہو گا جب اس کی اساس توحید پر ہو اور شرک سے بچتے ہوئے اخلاص و للہیت کے جذبے سے سے سرشار ہو اور نبی کا طریقہ اپنایا گیا ہوں ہو تب جا کر کے وہ عمل صالح اللہ کے یہاں قابل قبول ہوگا۔
اخیر میں سامعین ومنتظمہ کمیٹی کے شکریہ کے ساتھ مجلس کا اختتام ہوا۔