تمام انسان آپس میں بھائی بھائی ہیں،کمیونٹی ویلفیئر سینٹر کی مشترکہ دعوت افطار میں شاکر شیخ کا اظہار خیال

جوگیشوری ( ساجد محمود شیخ) ۲۴ اپریل کو ممبئی کے جوگیشوری ایسٹ علاقے میں کمیونٹی ویلفیئر سینٹر کی جانب سے علاقے کے سبھی مذاہب کے ماننے والے افراد کے لئے افطار دعوت کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ممبئی کے سیکریٹری شاکر شیخ نے کہا کہ دنیا کے تمام انسان ایک آدم کی اولاد ہیں اور آپس میں بھائی بھائی ہیں اور یہ پیغام تمام مذہبی کتابوں میں موجود ہے اس دنیا میں ہم ایک امتحان کے تحت زندگی گزار رہے ہیں اور دوبارہ اپنے رب کے حضور پیش ہونے والے ہیں مراٹھی زبان میں کی گئی ان کی تقریر کو سبھی نے پسند کیا ۔کمیونٹی سینٹر کے انچارج عبدالوحید نے سبھی شرکاء کا استقبال کیا اور رمضان المبارک کا پیغام پہنچایا اس موقع پر سینٹر کی سرگرمیوں کا تعارف کراتے ہوئے انھوں نے بتایا اس سینٹر میں ضرورت مند طلبہ وطالبات کی رہنمائی کی جاتی ہے اور انھیں کمپیوٹر کورس ،مہندی وٹیلرنگ اور دیگر کورس سکھائے جاتے ہیں ۔کمیونٹی ویلفیئر سینٹر کے ناظم نذیر شیخ نے شرکاء کے درمیان اسلامی لٹریچر تقسیم کیا شیوسینا کے شاکھا پرمکھ مہاترے ،بی جے پی اور دیگر تنظیموں کے عہدیداران نے پروگرام کو سراہا اور اتحاد و بھائی چارے کو بڑھاوا دینے کے لئے کوششیں کرنے کا فیصلہ کیا دعا اور شکریہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا ۔
ساجد محمود شیخ میراروڈ