ہردوئی( یاسر قاسمی)
سلسلۂ قادریہ کے بزرگ سید عبدالرزاق بانسوی آستانے کے سجادہ نشین سید شاہ ممتاز جیلانی عرف جلو میاں کی وفات حسرت آیات پر سندیلہ کے قاضی شہر الحاج سید محمد عبداللہ عارف نے رنج و الم کے ساتھ پسماندگان کے لئے اظہار تعزیت کیا ہے،ساتھ ہی جلو میاں کے لیے ایصال ثواب و دعائے مغفرت کی عوام و خواص سے اپیل کی ہے۔
قاضی شہر سندیلہ نے بتایا کہ ہم لوگ اسی سلسلۂ قادریہ رزاقیہ سے وابستہ ہیں ، جلو میاں ہمارے اس سلسلے کی ایک قد آور اور اہم شخصیت تھے، جلو میاں کا انتقال ہم سبھی متوسلین و معتقدین کے لیے ایسا عظیم خسارہ ہے کہ جس کی تلافی بظاہر نظر نہیں آتی، قاضی شہر نے ان کے پسماندگان بالخصوص جانشین سید عمر میاں کے لیے صبر و تحمل اور استقامت کے ساتھ درازی عمر کیلئے دعائیہ کلمات کہے۔