محمدصدرعالم ندوی
ہیشالی بہار9661819412
ishrat25naz@gmail.com
آج عیدکادن ہے،ہرطرف خوشیوں اورمسرتوں کی لہرہے،زبان پرسبحان اللہ اورالحمدللہ کاوردجاری ہے۔چھوٹے چھوٹے بچے گلی کوچوں میں گھوم رہے ہیں،۔اورعمدہ لباس کامظاہرہ کر رہے ہیں ۔ابھی ہم لوگوں نےایک مہینہ کاروزہ رکھا،رات میں تراویح کی نمازپڑھی ،نوافل کا اہتمام کیا،مسجدوں میں عام دنوں کی بہ نسبت نمازیوں میں اضافہ ہوا ہم لوگوں نےگناہوں سےتوبہ کیا۔اورنہ کرنےکاعزم کیا۔تواللہ نےشکرانہ کےطورپردوگانہ نماز پڑھنےکی توفیق بخشی۔کبھی آپ نےغورکیاکہ آپ کےپڑوس میں،آپ کےمحلہ میں ،آپ کی بستی میں ،آپ ہی کےبچوں کی طرح دل رکھنےوالےاوردوسرےبچےبھی ہیں جن کےماں باپ آج اس دنیامیں نہیں ہیں ۔عیدان کےگھربھی آئی پران کےچہرہ اداس ہیں کوئی ان کی اداسی پرکڑھنےوالانہیں ہے،ان کےدل غمگین ہیں اورکوٸ ان کی غم گینی کودورکرنےوالانہیں ہے وہ بےوالی ووارث ہےپران کاکوئی وارث نہیں۔آپ ان کی سرپرستی کیجیے۔شفقت کاہاتھ پھیریے،آپ ان کاآسرابنیے،آپ کی عیداسی وقت مقبول ہوسکتی ہےجب آپ ان کی عیدکواپنی عیدبناٸیں اوراپنےدل میں خیال تک نہ لاٸیں کہ آپ ان کےاوپرکوٸ احسان کررہےہیں بلکہ اپنی خوش بختی پرسجدہ شکراداکریں کہ آپ کواپنی عاقبت سدھارنےکاایک موقع دیاگیا۔اگرآپ نےآج ان کی عیدکرادی توکل قیامت کےدن آپ کےچہرہ پرمسکراہٹ ہوگی۔اسی لیےاللہ نےصدقہ فطردینےکاحکم دیا۔صدقہ فطرکیاہے؟صدقہ فطریہی ہےکہ آپ کی خوشی میں غریب،لاچار،بےبس ،مجبو،اورپریشانیوں سےڈوباہواانسان بھی شریک ہو۔اسی وجہ سےاللہ نےعیدکی نمازسےپہلےاداکرنےکاحکم دیاہے۔آپ کےگاؤں میں ،محلہ میں،بستی میں ایسےبےبس اورغریب لوگ ہوں گےجوزکوة کےمستحق ہوں گے۔لیکن وہ شرمندگی کی وجہ سےدست درازنہیں ہوں گے۔آپ انہیں کھوج کرتلاش کرکےان کی مددکریں ۔آپ کی اصلی عیدیہی ہےکہ اپنی عیدمیں سبھوں کوشامل کیجیے اس لیے پیارےرسول ﷺکایہی طریقہ تھا۔عیدالفطرنمازشکرہے،اس لیےکہ اللہ نےاپنےفضل وکرم سےہمیں رمضان کامہینہ دیا۔روزہ،تلاوت ،نوافل ،صدقات وخیرات کی توفیق بخشی۔اورہمیں ظاہری ومعنوی براٸیوں سےپاک ہونےکاموقع دیا۔انسانی ہمدردی اورغم خواری کی سعادت نصیب ہوٸ ۔اورہمارےرزق میں برکت ووسعت پیداہوٸ ۔اس پرہم شکرگذارہیں اورسجدہ شکراداکرتےہیں ۔نمازشکراداوہی کرتاہےجس نےاس مہینہ کی قدرکی ہو،مگرجس کویہ نعمت زحمت کی شکل میں نظرآٸ ہو،جوروزہ رکھنےکہ بجائے شکم پروری میں لگارہاہونمازاورتلاوت کااہتمام کرنےکےبجاۓلھوولعب میں لگاہواہواس کےلیے یہ شکراداکرنےکاموقع نہیں ہے اس لیےکہ حضورﷺکاارشادہے”جس نےقدرت کےباوجودروزہ نہیں رکھاوہ ہماری عیدگاہ میں نہیں آۓ“عیدکادن اللہ کی روحانی نعمتوں کےساتھ مادی نعمتوں کےاظہارکابھی اچھاموقع ہے۔عمدہ لباس پہننا،خوشبو لگانا،اچھی غذالینا، آج کےدن سنت اور زینات ہے اس لیےکہ حضورﷺکاارشادہے”اللہ اپنےبندےپراپنی نعمت کا اثر دیکھنا چاہتا ہے“ عیدمسلمانوں کےلیےاجتماعیت اوروحت کابھی پیغام ہے۔آقاہویاغلام،فرمانرواہویارعایا،مالدارہویاغریب گوراہویاکالا،سب ایک ساتھ شانہ بہ شانہ خداکےحضورکھڑےہیں ۔اوراس کےکرم کےسوالی ہیں ۔یہاں کوئی امتیازنہیں سب برابرہیں علامہ اقبال کےالفاظ میں ؎
ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمودوایاز
نہ کوئی بندہ رہا اور نہ بندہ نواز