عید کی خوشی میں اپنے عزیز و غرباء کو شامل کریں: عمران خان

بلوا سینگر ،سنت کبیر نگر (سلمان کبیرنگری)

جمعیت العلماء ہند نالہ سپارہ کے نائب صدر عمران خان نے کہا کہ عید کی خوشیوں کے جھرمٹ میں ان غریب اور لاچار انسانوں کی حسرت بھری نگاہوں کا تذکرہ نہ کرنا ایک باضمیر لکھاری کیلئے مشکل ہے ہندوستاں سمیت پوری دنیا میں ہزاروں تنظیمیں غربت کے خاتمے کے نام پر سٹارز ہوٹلوں میں عیاشیوں میں ڈوبی ہوئی ہیں اور غریب کے نحیف جسم پر پاوں رکھ کر اپنی معاشی زندگی کے محل تعمیر کرنے میں صرف کاغذی کارروائی اور فوٹو سیشن تک محدود ہیں۔پُرمسرت موقع پر اپنے عزیز اور غرباء کو اپنی خوشی میں شامل کریں
’’عید ِ میں غریب غرباء کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا نام ہے اللہ تعالیٰ کو پسند ہے۔ ، اپنے اعزہ و اقارب اور احباب کو بھی کھلائیں
مزکورہ خیالات کا اظہار معروف سماجی کارکن ابرار احمد چودھری انہوں نے کہا کہ عید کے مبارک موقع پر پرانی باتیں بھول جائیں اور ہر کسی کے لئے اپنا صاف دل صاف کرلیں اور سبھی سے خوش دلی سے ملیں۔ بعض دفعہ ہم کسی کی ترقی دیکھ کر حسد میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور اس سے بات تک کرنا پسند نہیں کرتے۔ ایک حدیث میں ہے حسد نیکیوں کو اس طرح کھاجاتا ہے جیسے آگ لکڑی کو کھا جاتی ہے۔ لہٰذا اپنے دل سے حسد کے جذبے کو نکال دیں۔ اپنے دل کو ساری برائیوں سے پاک کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔
آرام بھی ضروری ہے
عید کے موقع پر بچوں کی خوشی دیکھنے لائق ہوتی ہے۔ عید کے موقع پر انہیں باہر جانے ضرور دیں لیکن احتیاط بھی ضروری ہے