بلگرام/ہردوئی
بھارتیہ کسان یونین (بھانو ) کے سابق ریاستی سکریٹری وسماجی کارکن قاری عبدالمعید چودھری کی بہتر کارکردگی کو دیکھتے ہوئے یونین کے قومی صدر بھانو پرتاپ سنگھ نے انہیں ریاست کا جنرل سکریٹری نامزد کیا ہے، مسٹر چودھری کے انتخاب پر یونین کے لکھنو منڈل صدر الحاج ضیاءالدین بلگرامی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے، اور اس انتخاب کو خوش آئند اور نہایت موزوں قرار دیتے ہوئے مرکزی عہدیداران کی ستائش کی، انہوں نے کہا مسٹر چودھری کی سابقہ کارکردگی دیکھتے ہوئے ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں وہ کسانوں کے مسائل کے تئیں اور زیادہ مضبوطی، وثابت قدمی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔