آعظم گڑھ ،(ابوشحمہ انصاری) امبیڈکر نگر ضلع کے جہانگیر گنج کی ایک مریضہ شگفتہ انجم کو خون کی ضرورت تھی، جس کے بعد مریض کے اہل خانہ نے الفلاح فرنٹ بلڈ ڈونیٹ گروپ کے لوگوں سے رابطہ کیا۔ پہلے دن الفلاح فرنٹ کےعانر اعظمی کے توسط سے الفلاح فرنٹ کے ناصر اسپتال پہنچے اور خون کا عطیہ کیا اور دوسرے دن تقریباً 25 سے 30 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے الفلاح فرنٹ کے عبید اللہ خان اسپتال پہنچےاور اپنا قیمتی خون عطیہ کیا۔عبدالباسط نے اس کیس میں اہم کردار ادا کیا، اس طرح اب تک الفلاح فرنٹ بلڈ ڈونیٹ گروپ کے ذریعے 312 مریضوں کو مفت خون دیا جا چکا ہے۔