عبدالقادر، یاسر نواز اور آفتاب احمد ایوارڈ سے سرفراز

  • الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے زیرِ اہتمام خون عطیہ پروگرام منعقد

اعظم گڑھ(ابوشحمہ انصاری) 432 مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے والی تنظیم الفلاح فائونڈیش (خون عطیہ گروپ) نے شاندار پروگرام منعقد کرکے تنظیم کے تین کارکنوں کو ایوارڈ سے نوازا ۔اس موقع پر پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے الفلاح فائونڈیش (خون عطیہ گروپ) کے بانی ذاکر حسین نے ایوارڈ سے نوازے جانے والے عبدالقادر، یاسر نواز اور آفتاب احمد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ عبدالقادر گزشتہ تین سالوں سے الفلاح فائونڈیش (خون عطیہ گروپ) سے جڑ کر 4 درجن سے زائد مریضوں کو خون دلانے کا کام کیا ہے، وہیں الفلاح فائونڈیش (خون عطیہ گروپ) کے یاسر نواز اور آفتاب احمد نے گزشتہ ایک ہفتے میں ستائیس 27 خون عطیہ کرایا ہے ۔اس کے علاوہ عبد القادر،یاسر نواز اور آفتاب احمد نے تنظیم کو مضبوط بنانے کا کام کیا ہے ۔ذاکر حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کو خون عطیہ کو لے کر بیدار کرنا بے حد ضروری ہے ۔ اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی حافظ عبد اللہ نے کہا کہ خون عطیہ کے ذریعہ الفلاح فائونڈیش سماج کے لوگوں کے درمیان انسانیت اور محبت کا ماحول بنانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ پروگرام سے پہلے حافظ عبد اللہ، فرحان عبید، یاسر نواز اور آفتاب احمد کا الفلاح فائونڈیش کے بانی اور تنظیم کے کارکن معاذ سنجری وغیرہ نے زبردست استقبال کیا ۔ پروگرام میں عبد القادر کے ایوارڈ کو فرحان عبید نے حاصل کیا ۔ وہیں یاسر نواز اور آفتاب احمد نے معاذ سنجری، تہذیب مبارکپوری وغیرہ سے اپنا ایوارڈ حاصل کیا ۔ پروگرام کے بعد میڈیا (4TV) سے بات چیت کرتے ہوئے ذاکر حسین نے کہا کہ ہمیں مذہب، برادری، رنگ، اونچ، نیچ سے اوپر اٹھ کر سب کی مدد کرنی ہوگی ۔ ہمیں ملک کے لوگوں کے ساتھ محبت اور امن و شانتی کے ساتھ رہنا ہوگا، تب جاکر ملک آگے بڑھے گا اور ملک کے لوگ خوش حال ہونگے ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں الفلاح فائونڈیش (خون عطیہ گروپ) کے مسلم کارکنوں نے اعظم گڈھ کے موضع شیرواں کی ہندو بہن کرشمہ کو خون دینے کے لیے اعظم گڈھ سے ورانسی کا سفر کیا۔ یہ ہم سب اور الفلاح فائونڈیش کے اونچی سوچ اور عظیم نظریہ کو ظاہر کرتا ہے ۔اس موقع پر عاصم، امان،عبد اللہ، سیف کے ساتھ ایک بڑی تعداد میں الفلاح فائونڈیش کے کارکنان موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے