ایشور کی بھکتی اسی میں ہے کہ انسان انسانیت کے کام آئے: شاکر شیخ

جماعت اسلامی ہند گوونڈی کی جانب سے عید ملن کا کامیاب انعقاد ؛ 10 برادرانِ وطن نے کی شرکت
جماعت اسلامی ہند گوونڈی کے اِس سدبھاونا کی تمام لوگوں نے کی ستائش ، کہا ایسی بین المذاھب سرگرمیاں بار بار منعقد کی جاتی رہے

14 مئی ؛ گوونڈی ، ممبئی

ملک کی ترقی کا دار ومدار وہاں کے انسانوں کی انسانیت میں مضمر ہوتا ہے۔ اگر سماج میں امن و امان کی بحالی، نفرت کے ماحول کا خاتمه کرنا ہو تو میل جول بڑھاتے ہوئے اور باہمی تعاون کے ذریعے ہی شر کے عناصر کا خاتمه کیا جا سکتا ہے۔ جماعت اسلامی ہند گوونڈی کے عید ملن پروگرام میں تشریف لائے بین المذاھب لوگوں نے ڈسکشن میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔
عید ملن پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن اور اُس کے ترجمہ سے ہوا۔پھر پروگرام میں تشریف لائی مقامی سماجی کارکن کانتا لوکرے نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا اور کہا کہ کچھ غلط فہمیاں ہمارے ایک دوسرے کے دور ہونے کے سبب درپیش آتی ہیں،جب ہم قریب آتے رہیں گے تو یہ فاصلے مٹ جائیں گے۔ شاکر شیخ ( سیکریٹری جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر) کو مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ اپنی گفتگو میں اُنہوں نے عقیدہ توحید،رسالت اور آخرت کی وضاحت کی۔ اپنے رب کی رضا مندی ہی اصل کامیابی ہوتی ہے اور یہ نتیجہ ہمارے مرنے کے بعد ظاہر ہوگا۔جس نے ایمان کی حالت میں معمولی نیکی بھی کی ہوگی اُس کا وہ اجر پائیگا۔
شیر خورمہ اور مختصر سناکس کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ جماعت اسلامی ہند گوونڈی کے امیرِ مقامی جناب عبید الرحمٰن نے افتتاحی کلمات پیش کیے تھے اور اختتام پر سبھی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ عید ملن پروگرام میں نظامت کے فرائض یاسر عبد الباقی نے ادا کیے۔

جماعت اسلامی ہند گوونڈی